Reg: 12841587     

امریکا: طالب عالم کی جانب سے اسکول میں فائرنگ، غفلت پر اسکول چیف معطل

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

امریکی ریاست ورجینیا  کے ایک اسکول میں  6 سالہ طالب علم کی جانب سے  خاتون ٹیچر پر گولی چلانے کا واقعہ پیش آیا جس پر اسکول چیف کو معطل کردیا گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق  استاد پر گولی چلانے کا  واقعہ رواں ماہ کے آغاز میں پیش آیا تھا جہاں ورجینیا کے ایک اسکول میں 6 سالہ طالب علم  نے خاتون ٹیچر پر گولی چلائی جس سے وہ زخمی ہوگئیں تھی۔

خاتون ٹیچر کو واقعے کے فوری بعد اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  واقعے پر اسکول بورڈ کی جانب سے سپرنٹنڈنٹ  جارج پارکر کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے، سپرنٹنڈنٹ کے خلاف انتظامیہ کی کارروائی زخمی ہونے والی ٹیچر کے وکیل کی جانب سے مقدمہ کرنے کے اعلان کے بعد عمل میں آئی۔

واقعہ پر اساتذہ کی جانب سے اسکول انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا تھا کہ لڑکے کے پاس پستول ہے جس سے وہ لوگوں کو دھمکا رہا ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے اس شکایت کو خاطر میں نہیں لیا گیا۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سندھ حکومت کا کراچی میں خواتین کیلئے پنک بس سروس چلانے کا فیصلہ

Next Post

ڈالر کے اتار چڑھاؤ میں ایک سے زیادہ عوامل شامل ہیں: چیئرمین ایف بی آر

Related Posts
Total
0
Share