خصوصی رپورٹر
پاکستان مسلم لیگ ن سیالکوٹ کا اھم ترین اجلاس نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب محمد منشا اللہ بٹ اور ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن چوھدری طارق سبحانی کی زیر صدارت مسلم لیگ ن ہاؤس پیرس روڈ پہ ہوا۔
اجلاس میں سینئر نائب صدر وچیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ ن محترمہ مریم نواز شریف کے تاریخی استقبال کے لئے ضلع سیالکوٹ، سٹی سیالکوٹ، تحصیل سمبڑیال، تحصیل پسرور، تحصیل ڈسکہ سے چلنے والے قافلوں کی ترتیب و انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔
اجلاس میں متفقہ طور پہ طے پایا کہ تمام قافلے ڈسکہ انٹرچینج (راجوکے) پہ جمع ہوں گے اور وہاں سے قائد سیالکوٹ فرزند سیالکوٹ خواجہ محمد آصف کی قیادت میں ایک بڑی ریلی کی شکل میں بذریعہ سیالکوٹ موٹروے لاہور ائر پورٹ کی طرف روانہ ہوں گے اور لاہور میں مرکزی ریلی کو جوائن کریں گے۔
اجلاس میں سیالکوٹ سے ایم این اے، تمام سابق ایم پی ایز، ٹکٹ ہولڈرز، بلدیاتی عہدیداران، ضلعی وسٹی تنظیموں کے عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔