Reg: 12841587     

‘فرینڈ زون’ کرنے پر نوجوان نے لڑکی پر کروڑوں روپے ہرجانے کا مقدمہ کر دیا

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

لڑکی کی جانب سے’فرینڈ زون'(جسے عام الفاظ میں صرف دوستی تک محدود رکھنا کہا جاتا ہے ) کرنے پر نوجوان نے لڑکی پرکروڑوں روپے ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگاپور میں ایک دلچسپ فلمی واقعہ پیش آیا ، ‘کے کاشیگن’ نامی نوجوان اپنی دوست ‘نورا تان ‘کو پسند کرنے لگا لیکن جب اس نےدوستی کو ایک رشتے میں تبدیل کرنا چاہا تو لڑکی نے انکار کرتے ہوئے اسے صرف دوستی تک محدود کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق دونوں 2016 میں پہلی بار ملے اور پھر اچھی دوستی ہوگئی لیکن پھر وہی ہوا جو اکثر فلموں میں دکھایا جاتا ہے کہ،’دونوں میں سے ایک دوسرے کو پسند کرنے لگ گیا’۔

یہاں بھی کچھ ایسا ہی ہوا،دوست کے ساتھ وقت گزارتے، گزارتے  نوجوان اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پایا اور اس نے دوستی کو رشتے میں تبدیل کرنے کے لیے لڑکی سے اظہار محبت کیا لیکن نورا تان نے انکار کرتے ہوئے اسے صرف  دوستی تک ہی محدود کرنے کا فیصلہ کیا۔

لڑکی کی جانب سے انکار سن کر نوجوان نے پہلے اس فیصلے کو قبول کرنے کی کافی کوشش کی لیکن اس دوران مبینہ طور پر اس کی ذہنی صحت متاثر ہوئی تاہم کاشیگن  نے جذبات کو ٹھیس اور ذہنی صدمہ پہنچانے کا الزام لگاتے ہوئے لڑکی کے خلاف 30 لاکھ ڈالرز ہرجانے کا مقدمہ کردیا۔

رپورٹس کے مطابق کیس  9 فروری کو عدالت میں پری ٹرائل کی سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پیٹرول مزید 30 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان

Next Post

چودھری اعجاز پرویا نے راجہ سجاد حسین کی دعوت پر مسلم لیگ ن نارتھ ویسٹ کے آفس مانچسٹر کا دورہ کیا

Related Posts

انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن نارتھ ویسٹ کے صدر رانا ضیاء اسلم اور ان کی ٹیم کی جانب سے پرل ریسٹورنٹ اوڈنشاہ میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی

آشٹن(عارف چوہدری) آشٹن کے علاقے اوڈنشاہ کے پرل ریسٹورنٹ میں انٹرنیشنل لائیرز ایسوسی نارتھ ویسٹ چیپٹرکی پروقار تقریب…
Read More
Total
0
Share