Reg: 12841587     

عمران خان کی گرفتاری سے بچنےکی درخواست پرلاہور ہائیکورٹ آفس کا اعتراض ختم

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگراوئونڈ نیوز)

لاہور  ہائی کورٹ کے جسٹس شاہدکریم نے عمران خان کی گرفتاری اور کارروائیوں سے بچنےکے لیے درخواست پر آفس کا اعتراض ختم کردیا۔

جسٹس شاہدکریم نے ہائی کورٹ آفس کو عمران خان کی درخواست بینچ کے روبرو لگانے کی ہدایت کردی۔

خیال رہےکہ عمران خان نےگرفتاری اور کارروائیوں سے بچنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر لاہور  ہائی کورٹ آفس نے اعتراض لگایا  تھا کہ درخواست  کے ساتھ مصدقہ نقول نہیں اور  درخواست میں متعلقہ لوگوں کو فریق نہیں بنایا گیا۔

درخواست میں وفاق، آئی جی پنجاب، آئی جی اسلام آباد اور کمشنر لاہور سمیت تمام صوبوں کے ہوم سیکرٹریز کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جب تک عدالت پیشی کے لیے مناسب سکیورٹی انتظامات نہ ہوں،گرفتاری سمیت کوئی کارروائی نہ کی جائے، جان کوخطرےکے پیش نظر ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں حاضری لگائی جائے، انصاف کے تقاضوں کے پیش نظر جھوٹے اور سیاسی کیسوں سے محفوظ کیا جائے، تحفظ کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات  کیے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

آئی ایم ایف کو بیرونی فنانسنگ کے تمام راستوں پر تصدیق ملنا شروع

Next Post

پشاور پولیس نے پنجاب پولیس کو ملنے والی مراعات کی معلومات کیلئے خط لکھ دیا

Related Posts

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر کیطرف سے پاکستانی کمیونٹی کے گھر گھر جا کر نادرا کارڈز کی تجدید اور نئے کارڈز بنانے کی سہولت قابل ستائش ہے

اولڈھم: یورپین اسلامک سینٹر سے بیورو چیف کی رپورٹ قونصل جنرل آف پاکستان مانچسٹر طارق وزیر کی جانب…
Read More
Total
0
Share