Reg: 12841587     

نواز شریف ستمبر کے تیسرے ہفتے میں آکر انتخابی مہم چلائیں گے: عرفان صدیقی

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہےکہ نواز شریف ستمبرکے تیسرے ہفتے میں وطن واپس آئیں گے اور انتخابی مہم چلائیں گے۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومت جانے لگتی ہے تو اسے بہت سے بھولے کام یاد آجاتے ہیں، میں نے کہا تھا کہ بل میں برق رفتاری اچھی نہیں ہے، جلدی زیادہ بل آتے ہیں تو ان کے مسودے پر غور نہیں ہوتا، جو بل آئے ان کی ضرورت تھی، یہ (ن) لیگ کے بل نہیں تھے پی ڈی ایم کے بل تھے۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ ان لوگوں نے بل کی تیاریوں کے اجلاسوں میں شرکت کی ، بل پر دستخط کیے، میرا بل 14 ماہ سے گم ہے، یہ بل میری پراپرٹی تھی، اس حوالےسے 10 اگست کو اسپیکر کو خط لکھا لیکن ابھی تک کوئی رسپانس نہیں آیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ اپنی توہین کا خود احتساب نہیں کرسکتی تو کسی اور کا کیا کرے گی۔

عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ نوازشریف ستمبرکے تیسرے ہفتے میں وطن آئیں گے اور انتخابی مہم چلائیں گے، نوازشریف چاہتے ہیں کہ الیکشن میں تاخیر نہیں ہونا چاہیے، نوازشریف سمجھتے ہیں اس سال الیکشن ہوجائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ماہرہ خان کی دوسری شادی کی خبروں پر انکی مینیجر کا بیان آگیا

Next Post

پی ٹی آئی چیئرمین کو ایک مرتبہ پھر بیرون ملک بھیجنے کی پیشکش

Related Posts
Total
0
Share