مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگراوئونڈ نیوز)
کراچی کے علاقے کورنگی نمبر تین میں گاڑی سے 10 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔
پولیس سرجن نے بچے کے ساتھ بدفعلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی ملے ہیں، لاش کے معائنے سے پتاچلتا ہےکہ بچےکوبدفعلی کا نشانہ بنایا گیا تاہم حتمی طور پر پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر کہا جاسکتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ جس گاڑی سے بچے کی لاش ملی اس کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
بچے کے ماموں نے بتا یا کہ بچہ ذہنی طور پر معذور تھا،گرفتارشخص محلے کا رہائشی ہے اسی نے لاش کی اطلاع دی تھی جب کہ بچے کے والد حیدرآباد میں ملازمت کرتے ہیں۔