مشال ارشد سی۔ایم انڈرگراونڈ نیوز
وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین پری بجٹ پریس کانفرنس کررہے ہیں جس میں اقتصادی سروے 2020-21 پیش کیا جارہا ہے۔
پری بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ اس سال فروری میں کورونا نے پھر سے سر اٹھایا اور اب اللہ کا شکر ہے کہ کورونا کنٹرول میں آگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے معیشت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن معیشت نے ریکوری کرنا شروع کردی ہے، پچھلے سال حکومت نے خود کہا کہ ہماری گروتھ 2.1 ہوگی۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر ثابت کرتی ہیں کہ اوورسیز کا عمران خان سے تعلق ہے، ترسیلات زر 29 فیصد سے گروتھ کررہی ہیں، ترسیلات زر ہمارے لیے اللہ تعالٰی نے فرشتہ بنا کر بھیج دیا اور کرنٹ اکاؤنٹ ہمارا سرپلس چل رہا ہے۔
شوکت ترین نے مزید کہا کہ ہم نے بجٹ 5.7 ٹریلین کا رکھا ہے، ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں بہتر چل رہی ہے اور ٹیکس وصولیاں گزشتہ سال کے مقابلے میں 11 فیصد سے زیادہ ہیں۔