مصباح لطیف( اے ای انڈرگرا ئونڈ نیوز)
سندھ میں ایچ آئی وی سے متاثرہ 324 بچوں کے جاں بحق ہونےکا انکشاف ہوا ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں ایچ آئی وی سے متاثرہ 324 بچے چار سال میں جاں بحق ہوئے ہیں، ایک سال کے دوران ایچ آئی وی سے متاثرہ 164 بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہےکہ ایچ آئی وی سے متاثرہ جاں بحق بچوں میں لڑکوں کی تعداد 207 ہے، چارسال میں جاں بحق ہونے والے بچوں میں لڑکیوں کی تعداد 117 ہے۔
صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ سندھ میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کی تعداد 2 ہزار 865 ہو چکی ہے، گزشتہ دو ماہ کے دوران ایچ آئی وی سے17 مز ید بچے متاثر ہوئے ہیں۔
بچوں کے متعدی امراض کی ماہر ڈاکٹر فاطمہ میرکا کہنا ہےکہ سندھ میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کے مرنےکی بڑی وجہ ٹی بی تھی، ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں میں خون کی کمی اور ویکسینیشن نہ ہوناعام ہے، ایچ آئی وی سےمتاثرہ بچوں میں ہیپاٹائٹس بی اور سی بھی عام ہے۔