خصوصی رپورٹر
حلقہ این اے 66 سیالکوٹ میں ترقیاتی کاموں کی بھرمار
پاکستان مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنماء ایم این اے چوہدری ارمغان سبحانی نے اپنے حلقہ 66 میں ترقیاتی کاموں کی بھرمار کر دی
ایم این اے چوہدری ارمغان سبحانی کا کہنا تھا کہ ہم نے عوام سے کیے ہوئے وعدوں کی ہمیشہ پاسداری کی ہے میرے قائدین میاں محمد نواز شریف اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے بھی کبھی عوام کو مایوس نہیں کیا ہے۔
عوام کی خدمت کرنا میرا اور میرے بزرگوں کا شیوہ رہا ہے وریو خاندان کا مشن صرف عوام کی خدمت اور بھلائی ہے-
الحمدللہ پنڈی پنجوڑاں تا نجوال روڈ کی تعمیر مکمل کی ہے
اہلیان علاقہ نے ایم این اے چوہدری ارمغان سبحانی کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے کہ جنہوں نے ہمارے دیرینہ مطالبہ کو پورا کرکے ہمارے دل جیت لیے ہیں اور ہم انکے مشکور رہیں گئے۔