عارف چوہدری
راچڈیل کونسل آف مساجد کے چئیرمین ندیم میر اور انکی ٹیم نے مقامی فٹبال گراؤنڈ میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا جس میں مئیر راچڈیل سید علی احمد ،نامزد ڈپٹی مئیر شکیل احمد ،ڈپٹی لیڈر علی عدالت ، کونسل کابینہ رکن کونسلر پروفیسر افتخار احمد سابق مئیر کونسلر عاصم رشید کونسلر ثمینہ ظہیر کونسلر چودھری محمد ارشد کونسلر سردار شاھد مئیر کونسلر عائضہ عاصم کنسورٹ سلطان علی کمیونٹی لیڈر رضیہ شمیم ایم بی ای غلام الرسول شہزاد ایم بی ای -محمد ناظم کے علاہ بین المذاہب کمیونٹی کے افراد نے بھرپور شرکت کی ۔مولانا محمد عرفان چشتی نے روزہ کے فضائل و اہمیت بارے بیان کرتے ہوئے خصوصی دعا بھی کی۔ اس روحانی موقع پر مئیر راچڈیل کونسلر سید علی احمد نے کہا کہ انہیں دلی خوشی ہے کہ کونسل اور راچڈیل کونسل آف مساجد کے باہمی اشتراک سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا جس میں بین المذاہب کمیونٹی نے شرکت روزہ کی اہمیت و فضیلت بیان کی گئ اور غیر مذہب افراد کو روزہ رکھنے کی اہمیت و افادیت بارے آگاہی ہوئ۔ نامزد ڈپٹی مئیر کونسلر شکیل احمد کا کہنا تھا کہ راچڈیل کونسل اور کونسل آف مساجد کو دلی شکریہ جنکے باہمی تعاون سے بین المذاہب کمیونٹی کو افطار پارٹی دی گئ تاکہ انہیں روزہ کی اہمیت و افادیت بتائ جا سکے ماہ رمضان کی امت مسلمہ کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔کونسلر ثمینہ ظہیر کا کہنا تھا کہ راچڈیل فٹبال کلب کمیٹی ٹرسٹ ایکشن ٹوگیدر، راچڈیل کونسل اور کونسل آف مساجد نے بین المذاہب کمیونٹی کو افطار پر مدعو کیا تاکہ غیر مسلم کمیونٹی کو ماہ رمضان کی فضیلت و اہمیت بارے آگاہی دی جا سکے ۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر راچڈیل کونسل آف مساجد ندیم میر نے کہا کہ بین المذاہب کمیونٹی کے افراد کی شرکت سے ہم انہیں اپنے مذہب ماہ رمضان کی افادیت بارے باہمی گفت و شنید کرتے ہوئے ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے ،ڈپٹی لیڈر راچڈیل کونسلر علی عدالت کا کہنا تھا کہ بین المذاہب کمیونٹی کی افطار پارٹی میں شرکت سے کمیونٹی کے اندر اتحاد و اتفاق اور یگانگت کا پیغام جاتا ہے ،سابق مئیر کونسلر عاصم رشید نے کہا کہ ماہ رمضان میں روزہ رکھنے کا مقصد لوگوں کے ساتھ نرم رویہ اپنائیں آپس میں باہمی اتحادواتفاق اور محبت کے جذبہ کو فروغ دیں افطار پارٹی میں شامل افراد کی تواضع روایتی ایشیائی کھانوں سے کی گئی۔
راچڈیل میں بسنے والی مسلمان کمیونٹی غیر مسلمان کمیونٹی کے ساتھ باہمی اتحادواتفاق و اہم آہنگی پیدا کرنے میں ہمیشہ نمایاں کردار ادا کرتی ہے جو قابل ستائش ہے