چوہدری عارف
چلتا پھرتا پاکستان کے روح رواں اور انسانی حقوق کے علمبردار کھرل زادہ کثرت رائے جو ان دنوں مظلوم کشمیریوں کی آواز بلند کرنے کے لیے مانچسٹر سے لندن تک کا پیدل سفر طے کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں کہ اعزاز میں بولٹن کے مقامی ریسٹورنٹ میں جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشل کے بانی و چئیرمین راجہ نجابت حسین وائس چئیرمین امجد حسینُ مغل -کشمیری راہنما جاوید طارق و دیگر عہدیداران نے افطار پارٹی کا اہتمام کیا جس میں رکن برطانوی پارلیمنٹ شیڈو وزیر یاسمین قریشی ، لیبر پارٹی ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن اور ڈپٹی لارڈ مئیر مانچسٹر کونسلر یاسمین ڈار ،جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشل کے سرپرست اعلیٰ سردار عبد الرحمان، کمیونٹی راہنما سالار ممتاز احمد چشتی، ، خالد خالق نائب صدر مسلم کانفرنس برطانیہ ، شیخ سرفراز حسین،شیخ سعید احمد،اور کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر کھرل زادہ کثرت رائے کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر بارے مانچسٹر سےہم مختلف شہروں سے ہوتے پیدل سفر کر کے لندن تک جائیں گے میری پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی سے درخواست ہے کہ وہ اس سفر کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
رکن برطانوی پارلیمنٹ و شیڈو وزیر یاسمین قریشی نے کہا کہ کثرت رائے نے عالمی سطح پر انسانی حقوق بارے آواز بلند کی ہے ہم سبکو انہیں مسئلہ کشمیر بارے منعقدہ مانچسٹر سے لندن پیدل سفر کرنے کے لیے بھرپور تعاون کرنا چاہیے۔ جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشل کے بانی و چئیرمن راجہ نجابت حسین نے کہا کہ میں اس مقصد کے لیے کثرت رائے کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انسان دوست تنظیموں اور پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی سے بھی تعاون کی درخواست کرتا ہوں۔ڈپٹی لارڈ مئیر مانچسٹر اور لیبر پارٹی برطانیہ ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن یاسمین ڈار نے کثرت رائے کی اس کاوش کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس نیک مقصد کے لیے فنڈ ریزنگ بھی کریں گے ۔جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشل کے سرپرست اعلیٰ سردار عبد الرحمان نے کہا کہ ہمیں انکی عزت و احترام اور قدر کرنی چاہیے کہ کشمیر کے لیے ایسا قدم اٹھایا ۔ کشمیری راہنما امجد حسین مغل نے کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی سے تعاون کے ساتھ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کی درخواست کی مسلم کانفرنس برطانیہ کے نائب صدر شیخ سرفراز احمد نے کہا کہ جس بھی شہر سے یہ پیدل چلتے ہوئے لندن کی جانب سفر کریں انکا بھرپور استقبال کریں تاکہ مسئلہ کشمیر بھرپور طریقے سے اجاگر ہو سکے ۔
انسانی حقوق کے علمبردار کھرل زادہ کثرت رائے کی مسئلہ کشمیر کو برطانیہ میں انوکھے انداز سے اجاگر کرنے میں جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشل کا تعاون قابل ستائش و فخر ہے