Reg: 12841587     

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سمیت تین ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنا چاہیے۔نواز شریف

عارف چودھری

سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سمیت تین ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنا چاہیے۔

لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھاکہ ہم جیسے وزیراعظم کودھکادیا جاتا ہے اورڈکیٹیٹرکوگلے لگایا جاتا ہے، مجھے گاڈ فادر اورسیسلین مافیا کہا گیا، دوہرے معیار سمجھ نہیں آرہے، پاکستان کے اندرحکومتیں اب کس طرح چلاکریں گی؟ جیسا پاکستان میں ہورہا ہے کیا جنوبی ایشیا یا دنیا کے دیگرممالک میں ایسا ہوتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ ہم 70 سال سے یہی دیکھ رہے ہیں، 1953 سے نظریہ ضرورت کے تحت فیصلے آ رہے ہیں، 70 سالوں سے یہی تماشہ بار بار دیکھ رہے، منتخب حکومت کو نکال دیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ کیا نظریہ ضرورت صرف ڈکٹیٹرز کےلیے ہوتا ہے؟ باربارمنتخب وزرائے اعظم کوچلتا کیا جاتا ہے، 3 ججز کا بینچ 4 ججز کے فیصلے کو نہیں مان رہا، یہ فیصلہ نہیں ون مین شو ہے، اس کیس کا فیصلہ 4 ججز کا پہلے ہی آ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان تین ججز کے خلاف فیصلے پر سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنا چاہیے، یہ فیصلہ ہی ان ججز کے خلاف چارج شیٹ ہے، انہوں نے آئین ری رائٹ کیا ہے، یہ کیسے ہوسکتا ہے چیف جسٹس پاکستان کا وزیراعظم، وزیردفاع، وزیرداخلہ، چیف الیکشن کمشنر اور پارلیمنٹ بن جائے، فل کورٹ کیوں نہیں بنائی گئی؟ تین ججزپر ہی اصرار کیوں؟

سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ کہتے ہیں ہم ججز کا تحفظ کریں گے ، ایسے ججز کا تحفظ کریں گے تو ادارے کا کیا کریں گے؟ قوم کو آپ کیا باتیں سنا رہے ہیں، ہمیں یہ باتیں سمجھ نہیں آتیں، قوم کو کہتے ہیں کہ جاگے یہ پاکستان کو برباد کررہے ہیں، ہمارے فل کورٹ کے مطالبہ پر کیوں عمل نہیں کیا گیا؟ فل کورٹ بنانے میں کیا آمرمانع تھا، اس سے پتاچلتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے، و ججز میرے خلاف ظالمانہ فیصلے کا حصہ ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ کہتے ہیں یہ کالا فیصلہ تھا تو پھر کیا آپ نے اس کو سفید کیا؟ آپ انصاف پسند ہیں تو آپ کو یہ فل کورٹ بینچ بنانا چاہیے تھا، میں نے کہا تھا کہ اگر اس طرح کے فیصلے آئیں گے تو ڈالر 500 روپے کا ہوجائے گا، اس طرح کے فیصلے ہوں گے تو سبزی، دالیں اور سب کچھ مہنگا ہوگا، ان فیصلوں سے اصل سزا پاکستان کے عوام کو مل رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

انٹرنیشنل پیس واکر جو ابھی تک امن کے نام پر سولہ ہزار کلو میٹر واک کر چکے ہیں پیدل سفر سے پہلےخصوصی تقریب کا انعقاد

Next Post

سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس و بینچ ججز کے فیصلے کے خلاف ملک بھر کے وکلاء اور پی ڈی ایم جماعتوں کا احتجاج اور پر زور مذمت

Related Posts

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے اتحادی جماعتوں کو آئندہ 48 گھنٹوں میں پی ٹی آئی کیخلاف ریفرنس سپریم کورٹ بھیجنے کی ہدایت کردی۔

لندن (عارف چودھری) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت حکمران اتحاد کا اجلاس ہوا۔ جس کی اندرونی…
Read More
Total
0
Share