Reg: 12841587     

بلوچستان میں کئی روز سے جاری موسلادھاربارش اور ژالہ باری کا سلسلہ تھم گیا

.مصباح لطیف(اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کوئٹہ: بلوچستان میں کئی روز سے جاری موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ تھم گیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق  موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ تھمنے کے بعد برساتی نالوں می‍ں سیلابی پانی اترنے لگا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق کمزور مغربی سسٹم کوہ سلیمان پر موجود ہے اور سسٹم جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا کی جانب بڑھ رہا ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارش سے ہونے والے نقصانات کے حوالےسے بتایا گیا ہے کہ صوبے میں انٹرلنک سڑکوں کو زیادہ نقصان پہنچا ہے تاہم بارش سے متاثرہ اضلاع میں رابطہ سڑکوں کی بحالی کاکام شروع کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ہرنائی پنجاب شاہراہ اور سنجاوی زیارت لنک سڑکیں بدستور ٹریفک کیلئے بند ہیں، راستوں کی بندش سے بڑی تعداد میں مال بردار گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق کوئٹہ چمن این 25 قومی شاہراہ شیلاباغ کے قریب کئی مقامات پر متاثر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پی ٹی آئی کا کابینہ ڈویژن کو خط، 4 اپریل کے کابینہ اجلاس کی تفصیلات مانگ لیں

Next Post

(ن) لیگ کا این اے 108 کے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

Related Posts
Total
0
Share