Reg: 12841587     

شیخ رشید کو این اے 56 سے الیکشن لڑنے کی اجازت

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ نے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ سابق وزیر شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی حقائق کے برعکس منظور کیے گئے ہیں، عدالت اپیلٹ  ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد اپیلٹ ٹربیونل کا فیصلہ درست قرار دیا اور شیخ رشید کے این اے 56 سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل کو خارج کردیا۔

واضح رہےکہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو ایک مقدمے میں ضمانت خارج ہونے پر گزشتہ روز گرفتار کرلیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ایران کا حملہ ہماری دوستی کی روح اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کے خلاف ہے: شہباز شریف

Next Post

کوئٹہ: کچرے کے ڈھیر میں دھماکے سے 3 بچوں سمیت 8 افراد زخمی

Related Posts

جماعت جلالیہ پاکستان صوفیاء کے افکار کی امین ہے جو ہر سال یوم پاکستان کے موقع پر بقائے پاکستان ریلی کا انعقاد کرتی ہے ,سربراہ جماعت جلالیہ پاکستان پیر سید محمد نوید الحسن شاہ المشہدی

(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی) جماعت جلالیہ پاکستان کے سربراہ اور سجادہ نشین آستانہ عالیہ…
Read More
Total
0
Share