Reg: 12841587     

پی ٹی آئی کا کابینہ ڈویژن کو خط، 4 اپریل کے کابینہ اجلاس کی تفصیلات مانگ لیں

.مصباح لطیف(اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وفاقی کابینہ کے 4 اپریل کو  ہونے والے اجلاس کی مصدقہ تفصیلات کی فراہمی کے لیے خط لکھ دیا۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی جانب سے خط سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 4 اپریل کے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے، کارروائی اور فیصلوں کی تفصیلات دی جائیں۔

سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 4 اپریل کو آئینی درخواست نمبر 5/2023 پر اپنا فیصلہ سنایا، معلوم ہوا ہے کہ وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کیا ہے۔

فرخ حبیب نے لکھا اطلاعات تک رسائی کے قانون کے تحت تمام مصدقہ تفصیلات فراہم کی جائیں، دستور کا آرٹیکل اے 19شہریوں کو مصدقہ معلومات تک رسائی کا بنیادی حق فراہم کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

فیصل آباد: بحرین جانے والے مسافر سے منشیات برآمد

Next Post

بلوچستان میں کئی روز سے جاری موسلادھاربارش اور ژالہ باری کا سلسلہ تھم گیا

Related Posts
Total
0
Share