Reg: 12841587     

یورپین اسلامک سینٹر اولڈھم میں ماہ رمضان المبارک کے تیسرے جمعہ کی نماز پر مردو خواتین کی بڑی تعداد نے نمازجمعہ ادا کی

اولڈھم (خصوصی رپورٹر)

یورپین اسلامک سینٹر اولڈھم میں ماہ رمضان المبارک کے تیسرے جمعہ کی نماز پر مردو خواتین کی بڑی تعداد نے نمازجمعہ ادا کی-

یورپین اسلامک سینٹر کے امام و خطیب مولانا محمد اقبال نے ماہ رمضان المبارک کے تیسرے جمعہ کے خطبہ پر اپنے بیان میں نماز کے موضوع پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ نماز کیا یے؟
نماز دراصل خشوع و خضوع کیساتھ ادا کرنی چاہیےاور نماز ادا کرتے وقت اللہ کریم کا خوف ہونا بالخصوص اللہ رب العزت کو اپنے سامنے تصور کرنا چاہیے کہ وہ ہمیں دیکھ اور سن رہا ہے ھم نماز ادا کرتے وقت یہ خیال رکھیں کہ ہم اپنے خالق سے مخاطب ہیں وہ ہمارے سامنے ہے۔
کسی دوسرے کی نماز پڑھنے کے طریقہ کار پر تنقید نہیں کرنی چاہیے کہ یہ ھاتھ کس طرح باندھ کر نماز پڑھ رہا ہے اس کے ھاتھ چھاتی پر نہیں ہونے چاہیے تھے کچھ نیچے یا ناف پر ھاتھ باندھ کر نماز پڑھنی چاہیے تھی تب نماز ٹھیک ہوگی۔


مولانا محمد اقبال نے
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نماز پڑھنے کے طریقہ کار کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چھاتی پر ھاتھ باندھ کر نماز پڑھی اور ناف پر یا ناف کے نیچے ھاتھ کر بھی نماز پڑھی-
لہذا اس بحث و مباحثہ میں مت پڑھیں اپنی نماز کو درست کریں خشوع وخضوع کے ساتھ اور یہ سمجھ کر نماز پڑھیں کہ میں اپنے خالق و خالق کائنات اللہ رب العزت کے سامنے کھڑا اور مخاطب ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سابق وزیراعظم پاکستان قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کیساتھ بیرسٹر امجد ملک کی لندن میں خصوصی ملاقات

Next Post

سندھ کی جیلوں میں قید 208 افغانی رہا

Related Posts
Total
0
Share