عارف چودھری
اسپائر ٹو انسپائر کمیونٹیز تنظیم کی جانب سے یورپین اسلامک سنٹر اولڈہم میں پاکستان کے ضرورت مند اور نادار افراد کے لیے چندہ جمع کرنے کے لیے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔ راچڈیل کونسل کے مئیر کونسلر سید علی احمد کیبنٹ ممبر کونسلر افتخار احمد کونسلر ثمینہ ظہیر کونسلر امبر نساء کمیونٹی لیڈر جاوید اختر ، اسپائر ٹو انسپائر کمیونٹیز کی سی ای او کلثوم خانم ڈائریکٹر عاقب نزیر -پارٹنر سہیل صولی -عبدل حسین ، محمد شفیع کے علاوہ کمیونٹی کی بھاری تعداد نے شرکت کی آقائے کائنات کی شان میں گلہائے عقیدت کے پھول اسماعیل آصف ،شمس خان اور عماد اسد نے نچھاور کیے روحانی محفل کی نقابت کے فرائض محمد شفیق نے ادا کیے۔ افطار پارٹی میں شریک افراد نے پاکستان کے ضرورت مند اور نادار افراد کے لیے دل کھول کر عطیات دے محفل کی خاص بات کثیر تعداد میں نوجوانوں کی شرکت تھی۔ مئیر راچڈیل کونسلر سید علی احمد نے کہا کہ کثیر تعداد میں کمیونٹی نے پاکستان کے ضرورت مندوں و نادار افراد ترکیہ کے حالیہ زلزلہ سے متاثر افراد کے لیے چندہ جمع کرنے کی مہم میں شرکت کی اسپائر ٹو انسپائر کمیونٹیز کی رضاکارانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔اسپائر ٹو انسپائر کمیونٹیز کی چیف ایگزیگٹیو کلثوم خانم نے کہا بڑی تعداد میں کمیونٹی نے شرکت کی ہمارا بنیادی مقصد پاکستان میں ضرورت مندوں کی مدد کرنا ہے اس مقصد کے لیے کمیونٹی نے دل کھول کر عطیات دے ۔ محمد شفیق نے کہا کہ بڑی تعداد میں کمیونٹی نے شرکت کر کے پاکستان میں ضرورت مندوں اور نادار افراد کے لیے دل کھول کر عطیات دے ۔میزبان عبد الحسین اکاؤٹینٹ اور سہیل صولی نے کمیونٹی کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جمع ہونے والی رقم پاکستان میں ضرورت مند افراد تک پہنچائ جائے گی ۔ رضاکارانہ خدمات انجام دینے والی زینہ اور ذہینہ اور محمد جمال نے کہا کہ رضاکارانہ خدمات انجام دینے کا تجربہ انتہائی مفید رہا ۔
اسپائر ٹو انسپائر کمیونٹیز تنظیم نے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ضرورت مند اور نادار افراد کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ماہ رمضان میں چندہ جمع کر کے انکی مالی امداد سے اجر عظیم حاصل کیا