Reg: 12841587     

رمضان مبارک میں یکجہتی کشمیر منانے کا آغاز مانچسٹر کے مقامی ریسٹورینٹ میں ایک افطاری تقریب کے آغاز سےکیاگیا

مانچسٹر (عارف چودھری)

جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے چئیرمین راجہ نجابت حسین نے رمضان مبارک میں یکجہتی کشمیر منانے کا آغاز مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ میں ایک افطاری تقریب کے آغاز سے کر دیا تقریب کے مہمان خصوصی بر طانوی پارلیمنٹ ماور لیبر فرینڈز آف کشمیر کے چئیر پرسن ممبر پارلیمنٹ شیڈو وزیر اینڈریو گوئین تھے دوسرے شرکت کرنے والوں میں ڈپٹی لارڈ مئیر مانچسٹر یاسمین ڈار کونسلر نائلہ شریف وائس چئیرمین امجد حسین مغل -سابق لارڈ مئیر مانچسٹر کونسلر عابد چوہان -پامیلا ملک -ہیری بوٹا -نینا رانیاں خان -نسرین بلو -چودھری نصر اقبال شامل تھے اس موقع پر مہمان خصوصی رکن بر طانوی پارلیمنٹ لیبر فرینڈز آف کشمیر کے چئیر پرسن اینڈریو گوون کا کہنا تھا کہ ھم کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کرتے ہیں اور عالمی طاقتوں کو باور کروانا چاہتے ہیں کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ حق خود ارادیت کا مطالبہ پورا نہ ہونے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر توجہ دیں ڈپٹی لارڈ مئیر مانچسٹر یاسمین ڈار نے کہا کہ ایک دن کشمریوں کو انکی قر بانیوں کا صلہ ضرور ملے گا میزبان تحریک حق خود ارادیت کے چئیر مین راجہ نجابت حسین نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت بارے یکجا ھو کر اس وقت تک آواز بلند کرتے رہیں گے جب تک انکو انکا پیدائشی حق خود ارادیت نہیں دیا جاتا تنظیم کے سینئر نائب چئیرمین امجد حسین مغل نے کہا کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم بارے سیر گفتگو ہونے کے ساتھ کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا کمیونٹی راہنما پامیلا ملک -ہیری بوٹا اور ڈاکٹر یونس پرواز کا کہنا تھا کہ ھمیں ایسی تقریبات کا انعقاد کر کے عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھورنا چاہئے –

جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل عالمی سطع پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر اور اسے فی الفور حل کروانے بارے کلیدی کردار ادا کرنے میں ہر اوّل دستے کا کردار ادا کر رہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

یورپین اسلامک سنٹر اولڈہم میں پاکستان کے ضرورت مند اور نادار افراد کے لیے چندہ جمع کرنے کے لیے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا

Next Post

سندھ میں مردم شماری کا عمل مکمل نہ ہوسکا، وقت بڑھائے جانے کا امکان

Related Posts
Total
0
Share