لندن(خصوصی رپورٹر)
جموں و کشمیر کے مسلمانوں کیساتھ اظہارِ یکجہتی کرنے والے بین الاقوامی امن واکر کھرل زادہ کثرت رائے جنہوں نے ماہ رمضان میں4 اپریل کو اپنے سفر کا آغاز قونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر سے امن کا پرچم تھامے پیدل شروع کیا اور آج 12اپریل کو لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر پہنچ گئے ہیں-
تصویر میں انکےساتھ تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی و دیگر نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے ہیں-
جن پر لکھا ہے
جسٹس فار کشمیر اور سٹاپ کلنگ کشمیر
یاد رہے کہ کھرل زادہ کثرت رائے دنیا میں سولہ ہزار کلومیٹر میٹر پیدل سفر کر چکے ہیں۔