Reg: 12841587     

کے پی: آئی ایم ایف کی جنرل سیلز ٹیکس آن گُڈز سروسز کے رولز بنانے کی شرط منظور

.مصباح لطیف(اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پشاور: خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے آئی ایم ایف کی جنرل سیلز ٹیکس آن گُڈز اینڈ سروسز کے رولز بنانے کی شرط منظور کرلی۔

نگران مشیر خزانہ خیبرپختونخوا حمایت اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نگران صوبائی کابینہ نے آئی ایم ایف کی جنرل سیلز ٹیکس آن گُڈز اینڈ سروسز کے رولز بنانے کی شرط منظور کرلی ہے، رولز کی منظوری سے اب نجی کمپنیاں جہاں رجسٹرڈ ہوں گی اور جہاں سروس فراہم کریں گی دونوں صوبوں کو آدھا آدھا ٹیکس دیں گی۔

اس سے قبل صرف اس صوبے کو ٹیکس فراہم کیا جاتا تھا جہاں متعلقہ کمپنی رجسٹرڈ تھی، متعلقہ رولز سے سالانہ تقریباً 5 ارب روپے صوبائی محصولات میں اضافہ ممکن ہوگا۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ یہ آئی ایم ایف کی آخری شرط تھی جو منظور کرلی گئی، رولز سے متعلق اعلامیہ اور پریس کانفرنس کی ویڈیو واشنگٹن بھیجیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز کے اجرا کے معاملے پر ان چیمبر سماعت آج ہوگی

Next Post

کراچی: بلوچ کالونی میں فائرنگ سے 20 سالہ سکیورٹی گارڈ جاں بحق

Related Posts
Total
0
Share