Reg: 12841587     

مانچسٹر:چودھری عبدالکریم اور انکے صاحبزادے فیصل کریم نے پاکستانی کشمیری کمیونٹی کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا

عارف چودھری

برطانیہ اور مانچسٹر کی ممتاز سیاسی کاروباری شخصیت چودھری عبدالکریم اور ان کے صاحبزادے چودھری پراپرٹی کے چیف ایگزیگٹیو چودھری فیصل کریم نے مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ میں گریٹر مانچسٹر کی پاکستانی کشمیری کمیونٹی کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا جس میں ممبر پارلیمنٹ شیڈو وزیر افضل خان پاکستان قونصلیٹ میں تعنیات قونصل جنرل طارق وزیر -کمرشل ٹریڈ سیکرٹری چودھری اختر پاکستان کمیونٹی سینٹر مانچسٹر کے چئیر مین چودھری ہارون اختر کھٹانہ کے علاوہ دیگر سرکردہ شخصیات اور کمیونٹی کی بہت بڑی تعادا نے شرکت کی دوسرے شرکت کرنے والوں میں سابق ممبر بر طانوی پارلیمنٹ فیصل رشید -سابق سپرٹیڈنٹ جیل چودھری اعظم -اٹلی میں حکومت پاکستان کے اعزازی کمرشل ٹریڈ ایڈوائزر شہر یار خان سابق امیدوار یورپین پارلیمنٹ چودھری اسلم -اویس چوہان -چودھری اختر ملوانہ -چودھری عدیل چودھری راسب خان -چئیرمین پی ٹی ایس میاں امجد -سابق لارڈ مئیر مانچسٹر عابد چوہان پی ٹی آئ بر طانیہ کے صدر ملک عمران خلیل سابق صدر رانا عبدالستار مسلم لیگ ن نارتھ ویسٹ کے صدر راجہ سجاد حسین کاروبار شخصیات چودھر سرور -چودھری منشاء- شامل تھے

تلاوت قرآن مجید کا شرف ڈاکٹر یونس پرواز کو حاصل ھوا نعت رسول مقبول شرف ممتاز عالم دین قاری جاوید اختر کو ملا اس موقع پر میزبان چودھری عبدالکریم اور چودھری فیصل کریم نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ھوئے کہا کہ کئ سالوں سے ھم رمضان مبارک کے مقدس مہینے میں تمام دوست احباب کاروباری سیاسی شخصیات کو اکٹھا کرتے ہیں اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا -ممبر بر طانوی پارلیمنٹ شیڈو وزیر افضل خان اور سابق ممبر برطانوی پارلیمنٹ فیصل رشید نے کہا کہ گریٹر مانچسٹر کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگ نے افطار پارٹی میں شرکت کی چودھری عبدالکریم نے افطار پارٹی کا اہتمام کرکے کمیونٹی کو محبت و یگانگت کا پیغام دیا ھے قونصل جنرل طارق وزیر کا کہنا تھا ھم رمضان مبارک کو امن و محبت کا پیغام دیتے ہیں نوجوان چودھری فیصل کریم کو کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے تمام کمیونٹی کو ایک جگہ پر اکٹھا کر کے کمیونٹی کو خوبصورت پیغام دیا پی ٹی آئی کے صدر ملک عمران خلیل اور سابق صدر کاروباری شخصیت رانا عبدالستار کا کہنا تھا نے کہا چودھری عبدالکریم ھر سال ما رمضان میں تمام کمیونٹی کو اکٹھا کرتے ہیں جس سے آپس میں پیار و محبت میں اضافہ ھوتا ھے مسلم لیگ ن نارتھ ویسٹ کے صدر راجہ سجاد حسین اور کاروباری شخصیت چودھری سرور نے کہا کہ چودھری عبدالکریم نے آج سب کو اکٹھا کرکے پھولوں کا گل دستہ بنایا ہے کمیونٹی کو ان پر فخر ہے

گریٹر مانچسٹر کی تمام کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے ماہ رمضان کی فضیلت و اہمیت بارے آگاہی دینے بارے چودھری عبدالکریم اور چودھری فیصل کریم کی جانب سے کی گئی کاوش قابل ستائش و رشک ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

راچڈیل کی معروف سماجی شخصیت محمد شاہد نے مدینہ مسجد راچڈیل یوکے اسلامک مشن میں اجتماعی افطاری کا اہتمام کیا

Next Post

لیلتہ القدر کی بابرکت و فضیلت والی روحانی رات کے موقع پر نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں ایمان افروز دعائیہ تقریب کا انعقاد ہوا

Related Posts

وکٹوریہ اسکوائر کونسل ھاؤس برمنگھم میں گزشتہ کل 15 اگست انڈیا کے یوم جشن آزادی پر تحریک کشمیر برطانیہ و یورپ نے انڈیا کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کا نام دیا اور پر بھر پور احتجاج کیا

برمنگھم(نمائندہ خصوصی) تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی کی قیادت میں ہزاروں لوگوں نے انڈیا کے…
Read More
Total
0
Share