راچڈیل خصوصی رپورٹر
راچڈیل کی معروف سماجی شخصیت محمد شاہد نے یوکے اسلامک مشن مدینہ مسجد میں افطاری کا اہتمام کیا جس میں روزہ داروں نے بھر پور شرکت کی-
مدینہ مسجد راچڈیل میں کئی برسوں سے ماہ رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی اجتماعی افطاری کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے جو آخری روزہ تک مسلسل رہتا ہے۔
ماہ رمضان المبارک کے آخری ایام ہیں
رمضان المبارک کا مقدس مہینہ اپنی تمام تر نعمتوں و برکتوں کے ساتھ آخری عشرے میں ہے-
مدینہ مسجد کی انتظامیہ بڑے ذوق و شوق کیساتھ افطاری کا اہتمام باقاعدگی سے کرتے ہیں جس میں امام وخطیب مولانا عبد الحکیم ،مولانا عبدالرشید ،ناظم مسجد نبیل طارق ،عامر ضیاء،و دیگر نوجوانوں کا کلیدی کردار ہے
مولانا عبد الرشید نے افطاری پر تمام امت مسلمہ کی بھلائی و سلامتی کے علاؤہ بیماروں کی شفاء کاملہ اور روزہ داروں کی عبادات و دعاؤں کی قبولیت اور بالخصوص محمد شاہد کی فیملی و روزہ افطار کروانے پر انکے لیے خصوصی دعا فرمائی۔