Reg: 12841587     

نامور صحافی مرحوم خالد حمید فاروقی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا

راچڈیل (سید فرحت کاظمی)

انٹرنیشنل کونسل فار ہیومن ڈیویلپمنٹ (آئی سی ایچ ڈی) نے پاکستان پریس کلب بلجئیم اور سفارتخانہ پاکستان کے تعاون سے پاکستانی سینئر صحافی، دانشور اور برسلز میں جیوٹی وی کے سابق بیوروچیف مرحوم خالد حمید فاروقی کی یاد میں ’’سالانہ میموریل کانفرنس‘‘ کے عنوان سے ایک پروقار تقریب منعقد کی۔
تقریب میں یورپ کے مختلف ملکوں سے آئے ہوئے دانشوروں، صحافیوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز پاکستان پریس کلب کے سیکریٹری جنرل محمد ندیم بٹ نے دعائے مغفرت اور مہمانوں کو خوش آمدید کہہ کر کیا۔
پہلی نشست کی صدارت پاکستانی دانشور راؤ مستجاب احمد خان نے کی۔ اس نشست میں پاکستان کے قائم مقام سفیر سید فراز زیدی مہمانِ خصوصی تھے اور سید اعجاز حسین سیفی معزز مہمان تھے جنہوں نے بیرونِ ملک پاکستانیوں میں ادب و صحافت کے حوالے سے گفتگو کی۔ ان کے علاوہ خالد فاروقی کے دیگر نمایاں دوستوں میں ہالینڈ کی انسانی حقوق کی نامور کارکن ماریاں لوکس، شیراز راج، سلیم میمن، یونس خان، ملک اجمل، حاجی پرویز، وحید بھٹی، محمد ناصر کونسلر، عمر میمن، اکرم قائم خانی، فلسطینی صحافی احمد، سابق رکن برسلز پارلیمنٹ ڈاکٹر منظور شامل تھے جنہوں نے مرحوم خالد فاروقی کی شخصیت کے بارے میں بات کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین انٹرنشینل کونسل فار ہیومن ڈیوپلمنٹ (آئی سی ایچ ڈی) علی رضا سید نے کہاکہ خالد حمید فاروقی ایک پروفیشنل صحافی اور ایک نہایت نفیس انسان تھے ۔ وہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
مقررین نے خالد حمید فاروقی کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی گرانقدر صحافتی اور سماجی خدمات کو سراہا۔
کانفرنس کی دوسری نشست میں مشاعرے پر مشتمل تھی جس کی صدارت جرمنی سے خاتون صحافی/شاعرہ سیدہ صائمہ زیدی نے کی۔ ان کے ساتھ معزز مہمان ہالینڈ سے عدیل شاکر کے علاوہ جرمنی سے ہی مدبر آسان نے بھی اعلیٰ شاعری پر حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ بیلجیم سے شیراز راج اور منظر جہانگیر کی شاعری پر سامعین بے اختیار داد دیتے رہے۔ ان کے ساتھ نوجوان شاعر ناصر وصال اور عاصم جعفری نے بھی بہت عمدہ اشعار پیش کئے۔
دونوں سیشن کی نظامت پاکستان پریس کلب برسلز نے صدر چوہدری عمران ثاقب نے کی۔ پروگرام کے دیگر منتظمین میں شیراز راج اور ندیم بٹ شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

برطانیہ بھر میں 4 مئی کو ہونے والے لوکل باڈیز کے الیکشن ہو رہے ہیں

Next Post

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

Related Posts
Total
0
Share