Reg: 12841587     

عمران اپنے رویے پر ندامت محسوس کریں تو مذاکرات کا سوچا جا سکتا ہے: کائرہ

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

لاہور: وزیر اعظم کے مشیر برائے کشمیر وگلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اپنے رویے پر ندامت محسوس کریں تو مذاکرات  کیلئے دوبارہ سوچا جا سکتا ہے۔

 لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہاکہ مشکلات کے باوجود عوام کو بڑا ریلیف دیں گے، پی ٹی آئی سیاسی محاذ پر کشیدگی کو انسانی حقوق کی پامالی کا رنگ دینے کی کوشش کر رہی ہیں  اس کے جھوٹے الزامات قابل گرفت ہیں تاہم سیاسی جماعتوں پر پابندی کے حق میں نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کےواقعات میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے ، 9 مئی کو پی ٹی آئی نے سوچی سمجھی سازش کے تحت فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا ، ان واقعات میں ملوث افراد کو سزاملنی چاہیے  البتہ  چیئرمین پی ٹی آئی اپنے رویے پر ندامت محسوس کریں تو مذاکرات کیلئے دوبارہ سوچا جا سکتا ہے ۔

قمرزمان کائرہ نے مزید کہا کہ خواتین کے حوالے سے سوشل میڈیا پر غلط تاثرپیداکیا جارہا ہے، اگر کسی کے پاس ثبوت ہے تو سامنے لائیں، میں پہلا شخص ہوں گا جو اسے قانون کی زد میں لاؤں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

رواں مالی سال پاکستان کی معیشت کو بڑا دھچکا لگا، شرح نمو انتہائی کم رہی

Next Post

بلوچستان حکومت کا 4 سال بعد ہیلتھ کارڈ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

Related Posts
Total
0
Share