(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز ملتوی کیے جانےکا امکان ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان کو فروری میں ویسٹ انڈیز کی ہوم سیریز میں میزبانی کرنا ہے، سیریز میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن سے متصادم ہے، پی ایس ایل کے لیے ونڈو 12فروری سے 10 مارچ رکھی گئی ہے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز رمضان کے بعد اپریل کے وسط میں شروع کرنے پر غور ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سے متصادم ہونے پرپی سی بی مختلف آپشنز پر غور کر رہا ہے، پی ایس ایل کی ونڈو کے لیے پی سی بی نے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ہے۔
پی سی بی نے آئی ایل ٹی 20 کے شیڈول کے لیے ایمریٹس کرکٹ بورڈ سے بھی رابطہ کیا ہے اور لیگ شیڈول سے دس روز پہلے شروع کرنے کی درخواست کی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے لیے اپنے کھلاڑیوں کو اجازت دینےکا ارادہ رکھتا ہے، اس کے علاوہ رمضان میں وائٹ بال کرکٹ کے میچز پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔