Reg: 12841587     

بھارت : خواتین ریسلرز کا وزیرکھیل سے ملاقات کے بعد مظاہرے ملتوی کرنے کا اعلان

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

بھارت میں احتجاجی خواتین ریسلرز نے وزیرکھیل انوراگ ٹھاکر سے ملاقات کے بعد  مظاہرے ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خواتین ریسلرز نے وزیرکھیل کے ساتھ 6 گھنٹے طویل ملاقات کی جس کے بعد احتجاج 15 جون تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا۔

خواتین ریسلرز کا کہنا ہے کہ نئی دہلی پولیس 28 مئی کو ریسلرز کےخلاف درج ایف آئی آر  واپس لے گی، اگر حکومت نے مطالبات پورے نہیں کیے تو پھر سے مظاہرے پر غور کریں گے۔

وزیرکھیل انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ کے خلاف 15 جون تک تحقیقات پوری کر کے چارج شیٹ داخل کر دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ 30 جون تک ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے انتخاب ہوں گے، ریسلنگ فیڈریشن کی ایک داخلی شکایت کمیٹی تشکیل کی جائے گی، جس کی صدارت ایک خاتون کرے گی۔

واضح رہے کہ بھارت کی ایلیٹ ریسلرز نے فیڈریشن کے چیف برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے تھے جس کے بعد خواتین ریسلرز نئی دہلی میں کئی ہفتوں سے احتجاج کر رہی تھیں۔

چند روز قبل نئی دہلی پولیس نے احتجاج کرنے والی خواتین  پہلوانوں پر تشدد کیا تھا اور کئی پہلوانوں کو گرفتار بھی کیا تھا، پولیس 10 سے زائد پہلوانوں کے فیڈریشن چیف کے خلاف الزامات کے حوالے سے بیان ریکارڈ کر چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بجٹ میں سرکاری ملازمین اور پینشنرز کیلئے جتنی کوشش ہوسکے گی کرینگے: وزیر خزانہ

Next Post

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر دوسری بار فرد جرم عائد

Related Posts

پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے اہم تفصیلی ملاقات

(قراۃ العین عائشہ رپورٹر اسلام آباد) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و…
Read More

سیالکوٹ پاکستان کے معروف صنعت کار نیو سپال انڈسٹری کے ڈائریکٹر عمران سپال نے ممتاز کاروباری شخصیت خالد چوہدری اور ان کے ساتھ پاکستان،عراق اور یوکرائن کے تاجروں کو دوبئی کے مشہور ریسٹورنٹ کراچی گریل ریسٹورنٹ اور دمشق عروسہ ریسٹورنٹ میں افطاری دی۔

بیوروچیف سید اظہرالحسن (دوبئی) معروف صنعت کار عمران سپال جو پچھلے پچیس سالوں سے دوبئی میں کاروبار کر…
Read More
Total
0
Share