Reg: 12841587     

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر دوسری بار فرد جرم عائد

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر دوسری بار فرد جرم عائد کردی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر  نئی فرد جرم عہدہ ختم ہونے کے بعد خفیہ دستاویز سے متعلق مبینہ لاپروائی پر عائد کی گئی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ منگل کو میامی کی وفاقی عدالت میں پیش ہوں گے۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مجھے فرد جرم سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے ،مقدمہ افواہوں پر مبنی ہے، میں بے قصور ہوں۔

واضح رہے کہ سابق صدر ٹرمپ کو نیویارک سٹی میں کرمنل کیس کا بھی سامنا ہے۔

 ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ہیں ۔تمام ری پبلکن امیدواروں میں ٹرمپ اب بھی سب سے زیادہ مقبول ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بھارت : خواتین ریسلرز کا وزیرکھیل سے ملاقات کے بعد مظاہرے ملتوی کرنے کا اعلان

Next Post

پانی کے بحران کے خاتمہ کیلئے GWMA کابینہ کا اجلاس

Related Posts

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں طوفانی بارش کے بعد پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی آگئی ۔ مدرسے کی چھت منہدم ، ایک پل کے اطراف کی مٹی پانی میں بہہ گئی۔

کوئٹہ( نمائندہ خصوصی) پی ڈی ایم اے ذرائع کے مطابق ہرنائی میں وہنےوالی طوفانی بارش سے کے سبب…
Read More
Total
0
Share