Reg: 12841587     

سمندری طوفان بپر جوائے کے پیشِ نظر کراچی سی ویو روڈ بند

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

سمندری طوفان بپر جوائے کے پیشِ نظر کراچی سی ویو روڈ بند کر دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ابراہیم حیدری ، منوڑہ ،کیمپ ماؤنٹ اور ہاکس بے ساحلوں پر سمندری پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے، ہاکس بے کے مقام پر سمندر کا پانی مچھلی چوک تک سڑک پر آ گیا جبکہ ابراہیم حیدری میں پانی آبادی میں داخل  ہوگیا۔

اس کے علاوہ کراچی سے منوڑہ کا زمینی راستہ جزوی منقطع ہوگیا ہے جبکہ کراچی میں موسلا دھار بارش سے اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ  ہے۔

ڈی ایچ اے میں انتظامیہ نے  ساحل کے قریب قیام کرنے والے افراد کو گھر خالی کرنے کی ہدایت  کردی ہے۔

دوسری جانب ڈیفنس میں بارشوں سے قبل ترقیاتی کام مکمل نہ ہوسکا ، بارش کے دوران حادثات کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ بحیرہ عرب کے سمندری طوفان کا رخ بدل گیا، بپر جوائے کراچی کے ساحل سے دور ہونے لگا ہے، سمندری طوفان آج جمعرات کو دن 11 بجے پاکستانی حدود میں داخل ہوگا اور کیٹی بندر سے ٹکرائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بپر جوائےگزشتہ 6 گھنٹوں سے شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے، سمندری طوفان کراچی کےجنوب سے 310 کلو میٹر دور ہے، سمندری طوفان کیٹی بندر کےجنوب، جنوب مغرب سے 240 کلو میٹر دور ہے، سمندری طوفان کےمرکز اور اطراف میں ہواؤں کی رفتار 150 سے 160کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہٰ یار ، میرپور خاص،حب اور لسبیلہ میں بھی 16جون تک موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

‘بپر جوائے’ کا خطرہ! بھارت کے سب سے خطرناک طوفانوں پر ایک نظر

Next Post

وزیر اعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے

Related Posts
Total
0
Share