روچڈیل سے (عارف چودھری)
پاکستان کی ممتاز سیاسی شخصیت سابق رکن قومی اسمبلی و سابق پارلیمانی سیکرٹری دفاع چوہدری خورشید زمان جو برطانیہ کے دورے پر ہیں سماجی شخصیت چوہدری مصطفیٰ برداران نے اپنی رہائش گاہ پر عشائیہ دیا جس میں پاکستان کے نامور بین الاقوامی لوک فنکار اکرام راہی، چوہدری ساجد , برطانیہ میں پاکستانی ورثے کو موثر طور پر اجاگر کرنے والے پروموٹر تصور لودھی ،چودھری سجاد اور دیگر چیدہ شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری خورشید زمان کا کہنا تھا کہ چوہدری مصطفیٰ کی دعوت پر انے کا مقصد دوست احباب سے ملاقات کر کے پاکستان کے ضلع گوجر خان کے بنیادی مسائل بارے بات چیت کرنا مقصود تھی انکا کہنا تھا کہ لمحہ فکریہ ہے کہ کوجرخان سے پاکستان کے اعلیٰ عہدے پر فائز رہنے والے سابق وزیراعظم کے باوجود آج گوجر خان بنیادی سہولیات سے محروم ہے اسی وجہ سے میں نے دربارہ سیاست میں سرگرم کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب برطانیہ میں بسنے والے حلقہ احباب کے صلہ مشورہ سے مستقبل کا لائحہ عمل اپنایا جائے گا ۔
اولڈہم سے دوسری بار آزاد حیثیت سے کونسلر منتخب ہونے والے افتاب حسین نے چینل 44 یوکے کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا میزبانوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہم سب کو مل بیٹھنے کا موقع فراہم کیا اور چوہدری خورشید زمان کی موجودگی میں گوجر خان کے مسائل بارے بات چیت کی۔
نامور بین الاقوامی لوک فنکار اکرام راہی نے میزبانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انکی مہمان نوازی مثالی ہے جو ہمیشہ یاد رہے گی رب العالمین رزق میں برکت عطا فرمائے۔ میزبان چوہدری مصطفیٰ نے مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے دعوت قبول کر کے انہیں عزت بخشی ۔آخر میں لوک فنکار اکرم راہی نے اپنے فن کا جادو بھی جگایا۔
برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی پاکستان کے آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے کے لیے بنیادی حیثیت کی حامل ہے۔