Reg: 12841587     

امیر ہندوستانی ملک چھوڑ کر امارات منتقل


(بیورورچیف دبئی)
کورونا کی وبا میں خطرناک حد تک اضافے کے بعد انڈیا میں امیر افراد ملک سے نکلنے کی دوڑ میں لگ گئے ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف فضائی سفر کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے بلکہ پرائیوٹ جیٹ کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے۔
امارات نے انڈیا سے آنے والی پروازوں پر پابندی کے اعلان کیا ہے جس کا اطلاق 25 اپریل سے ہوگا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق متحدہ عرب امارات کے لیے انڈین پروازوں پر پابندی کے اطلاق سے قبل کورونا سے خوفزدہ انڈین شہری ملک سے نکلنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ جمعے اور سنیچر کو ممبئی سے دبئی جانے والی پروازوں کا یکطرفہ کرایہ 6 ہزار درہم تک پہنچ گیا ہے جو عام قیمت سے دس گنا زیادہ ہے۔جبکہ دہلی سے دبئی جانے والی پرواز کا کرایہ 50 ہزار انڈین روپے سے زیادہ ہے جو عام قیمت سے پانچ گنا زائد ہے۔
اتوار کے لیے کوئی ایئر لائن ٹکٹ فراہم نہیں کر رہی، اس دن سے فلائٹ آپریشن دس دن کے لیے معطل کر دیے جائیں گے۔
چارٹر کمپنی ایئر چارٹر سروس انڈیا کے ترجمان کے مطابق پرائیویٹ جیٹ میں لوگوں کی دلچسپی حد سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ان کی چارٹر سروس کی سنیچر کو 12 پروازیں دبئی جارہی ہیں، جس میں تمام سیٹیں بک ہوئی ہیں۔
ایک اور چارٹر کمپنی اینتھرال ایوی ایشن کے ترجمان نے بتایا کہ طلب کو پوار کرنے کے لیے مزید جہازوں کی درخواست کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق ممبئی سے دبئی جانے کے لیے 13 سیٹوں پر مشتمل جیٹ کی قیمت 38 ہزار ڈالر ہے، جبکہ چھ سیٹوں پر مشتمل جہاز کا کرایہ 31 ہزار ڈالر ہے۔
عام دنوں میں انڈیا سے متحدہ عرب امارات کے لیے 300 کمرشل پروازیں ہفتہ وار چلائی جاتی ہیں۔
عرب امارات میں تقریباً 30 لاکھ سے زیادہ انڈین رہتے ہیں جو وہاں کی آبادی کا ایک تہائی حصہ ہیں خیال رہے انڈیا میں کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی اور ملک کے دوسرے علاقوں کے قبرستانوں اور شمشان گھاٹوں میں جگہ کم پڑ رہی ہے، جس کے بعد اجتماعی تدفین اور چتائیں جلانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ہسپتال کورونا کے مریضوں سے بھر رہے ہیں اور نئے مریضوں کے لیے بیڈز دستیاب نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

حکومت آزاد کشمیر متاثرین منگلا ڈیم نیو سٹی میرپور کے ذیلی کنبہ جات کے تسلیم شدہ حق کی ادائیگی میں رکاوٹ نہ بنے

Next Post

گلف ائر سے سفر پاکستانیوں کے لئے کوڈ ٹیسٹ کی کاپی لازم

Related Posts
Total
9
Share