Reg: 12841587     

وزیر خزانہ کی زیر صدارت ایکنک اجلاس میں متعدد ترقیاتی منصوبے منظور

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کے اجلاس میں اربوں روپے لاگت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔

وزارت خزانہ کےاعلامیے کے مطابق ایکنک نے سیلاب سے تحفظ کیلئے 194 ارب 62 کروڑ روپے کی لاگت سے قومی منصوبہ منظور کیا، اس منصوبے پر 10 ارب 86 کروڑ روپے بیرونی فنانسنگ کی مد میں خرچ ہوں گے۔

سندھ میں تھرکول کو مکھی فراش لنک کینال کے ذریعے پانی کی فراہمی کا منصوبہ بھی منظور کیا گیا، اس منصوبے پر 12 ارب روپے سے زیادہ لاگت آئے گی، منصوبے کے تحت بجلی کی پیداوار اور آبپاشی کیلئے 22 کیوسک پانی دستیاب ہوگا۔

ایکنک اجلاس میں کچھی کینال منصوبے کی بھی منظوری دی گئی جس پر 8 ارب 28 کروڑ روپے خرچ ہونگے۔

ایکنک نے ملک کے 36 اضلاع میں بچوں میں غذائی قلت کی روک تھام کا منصوبہ بھی منظور کرلیا جبکہ 36 کلومیٹر طویل سندھ کوسٹل ہائی وے کی تعمیر کی بھی منظوری دی گئی، اس منصوبے پر 16 ارب 20 کروڑ روپے لاگت آئے گی، سندھ حکومت وفاقی پی ایس ڈی پی کے ذریعے منصوبہ مکمل کرے گی۔

 ایکنک نے لاہور، سیالکوٹ موٹروے نارنگ منڈی اور نارووال لنک کی تعمیر کا منصوبہ بھی منظور کرلیا، پنجاب اور وفاقی حکومت پچاس پچاس فیصد فنڈز خرچ کریں گی۔

وزیر خزانہ کی زیر صدارت ایکنک اجلاس میں سانگھڑ سے نیشنل ہائی وے این فائیو کی تعمیر کا منصوبہ بھی منظور کیا گیا، منصوبے پر 12 ارب 52 کروڑ روپے کی نظرثانی شدہ لاگت آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

امریکاکی جنوبی ریاستوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار

Next Post

لاہور میں 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کی فارنزک رپورٹ سامنے آگئی

Related Posts
Total
0
Share