Reg: 12841587     

لاہور میں 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کی فارنزک رپورٹ سامنے آگئی

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

لاہور میں 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کی فارنزک رپورٹ سامنے آگئی ہے ۔ 

 سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کی ویڈیو ز پر مبنی یہ رپورٹ پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی نے تیار کی ہے، رپورٹ میں جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کا تسلسل واضح دکھائی دیتا ہے ۔

9 مئی کے واقعات کی فارنزک رپورٹ ان ویڈیوز  پر مبنی ہے جو  جے آئی ٹی نے فارنزک سائنس ایجنسی کو بھجوائی تھیں ۔

رپورٹ کے مطابق ہجوم کےلبرٹی چوک سے گرجا چوک تک جانےکا ثبوت مل گیا ہے، ان ویڈیو ز میں اعجاز چوہدری سمیت تمام گرفتار ملزمان کارروائیاں کرتے نظر آرہے ہیں۔

ڈنڈے اورجھنڈے پکڑے افراد 4 بج کر 57 منٹ پر شیرپاؤ برج پرپیدل آرہےتھے،5 بج کر 10 منٹ پرگرجا چوک میں موٹر سائیکل سواروں کاہجوم اکٹھاہوا، 5،بج کر 16 منٹ پرطفیل روڈ اور  اسد جان روڈپر بھی ہجوم کی موجودگی نظر آتی ہے۔

5 بج کر 25 منٹ پر ہجوم مال آف لاہور کے باہرپہنچا،افشاں چوک، فورٹریس اسٹیڈیم اور میڈیکل چوک میں بھی ہجوم کی موجودگی کےشواہد مل گئے ہیں۔

 8 بج کر 40 منٹ پرہجوم سی ایس ڈی میں داخل ہوا۔ 

پولیس کے مطابق ملزمان کو سزادلوانے کے لیے   تمام ویڈیوزکی تجزیاتی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائےگی۔

واضح رہے کہ 9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں نے ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیا جس کے بعد سے سیکڑوں شرپسندوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

وزیر خزانہ کی زیر صدارت ایکنک اجلاس میں متعدد ترقیاتی منصوبے منظور

Next Post

پاکستانی ثقافت دیکھنے کا خواہش مند غیر ملکی جوڑا اپنی بس میں پاکستان پہنچ گیا

Related Posts

میئر آف روچڈیل کونسلر عاصم رشیدکی طرف سے سنیئر جرنلسٹ 92 ٹی وی نیوز برطانیہ کے بیورو چیف غلام حسین اعوان کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ

روچڈیل سے بیورو چیف رپورٹ میئر آف روچڈیل عاصم رشید کی طرف سے 92 نیوز برطانیہ کے بیورو…
Read More
Total
0
Share