Reg: 12841587     

پب جی کھیلنے سے روکنے پر نوجوان کے ہاتھوں بہن، بھائی اور بھابھی سمیت 4 افراد قتل

سلیم اختر لاہور سے

لاہور: نواں کوٹ میں نوجوان نے آن لائن گیم پب جی کھیلنے سے روکنے پر فائرنگ کرکے بہن، بھائی ، بھابھی اور اپنے دوست کو قتل جب کہ والدہ کو شدید زخمی کردیا۔

انڈر گراؤنڈ نیوزکے مطابق لاہور کے علاقے نواں کوٹ کے رہائشی بلال نامی نوجوان نے گھر والوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک خاتون اور ایک مرد کی موت کی تصدیق کردی گئی جب کہ 2 زخمی دوران علاج دم توڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ملزم کی بہن، بھابھی اور بھائی کے علاوہ اس کا دوست بھی شامل ہے۔ زخمی خاتون ملزم کی والدہ ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔

ی ایس پی عمر بلوچ کے مطابق فائرنگ کرنے والا نو جوان آن لائن گیم پب جی کا جنونی کی حد تک رسیا تھا ۔ ملزم کے گھر والے اسے پب جی کھیلنے سے روکتے تھے، اسی بات پر گھر میں گزشتہ روز ایک مرتبہ پھر جھگڑا ہوگیا۔ آج ملزم کہیں سے پستول لے آیا اور آن لائن گیم ہی کے انداز میں گھر والوں پر فائرنگ کردی۔ اس دوران بیچ بچاؤ کرانے کے لیے ملزم کا دوست بھی زد میں آگیا۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ حاصل کرنے والی نرس وینی لیکردال: ’ایوارڈ وصول کرنے کے لیے خصوصی طور پر پاکستانی لباس سلوایا‘

Next Post

مریم نواز کی طبیعت پھر بگڑ گئی، دوبارہ کورونا ٹیسٹ کرالیا

Related Posts
Total
39
Share