Reg: 12841587     

بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحق، 13 زخمی

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اس کے علاوہ بارش سے نشیبی علاقوں میں تیار فصلیں برباد ہوگئيں ۔

آواران کے علاقوں میں بارش کے بعد مقامی ندی میں پانی کا بہاؤ تيز ہوگيا،حفاظتی بند ٹوٹنے کا بھی خدشہ ہے۔

بلوچستان کےمختلف علاقوں میں بارشوں کی وجہ سے مختلف واقعات میں 6افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے۔

دوسری جانب سندھ کے شہر دادو میں کیر تھر پہاڑی سلسلوں پر موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ میہڑ اور گرد و نواح میں بارش سے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے۔

اس کے علاوہ حیدر آباد، میر پور خاص، بدین، ٹھٹہ، سجاول، خیرپور، کوٹ ڈیجی، نوشہرو فیروز اور پڈعیدن سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی۔

واضح رہے کہ کلاؤڈ برسٹ،گلئیشرز کے پگھلنے اور بارشوں نے کشمیر، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال پیدا کر دی۔

طوفانی بارشوں سے دریاؤں میں شدید طغیانی آگئی ہے، آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے نالہ تہجیاں میں سیلابی ریلے سے ایک مسجد سمیت چار مکانات پانی میں بہہ گئے، علاقے میں بجلی اور انٹرنیٹ کی سروسز شدید متاثر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سندھ حکومت کا گرینائٹ کے پتھروں پر مشتمل کارونجھر کے پہاڑوں کو نیلام کرنےکا فیصلہ

Next Post

کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش

Related Posts
Total
0
Share