Reg: 12841587     

سماجی و اقتصادی ترقی کے میدان میں سی پیک نے اہم سنگ میل طے کیے: وزیراعظم

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر چینی صدر سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک کی تکمیل کے 10 سال مکمل ہونے پرچینی صدرکے پاکستان کی حمایت میں بیان پر بے حد مشکور ہوں، پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود اور سی پیک کو مثالی منصوبہ بنانا ان کے عزم کا عکاس ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سماجی و اقتصادی ترقی کے میدان میں سی پیک نے 10سال میں اہم سنگ میل طے کیے، پاک چین اسٹریٹیجک تعاون کے فروغ کے لیے چینی صدر کی کاوشوں کا جتنا شکریہ اداکیاجائے کم ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سی پیک کے دوسرے دور کی کامیابی کے لیے مزید جوش و جذبے  سے کام کرنے کے لیےپرعزم ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

(ن) لیگ کو دوبارہ موقع ملا تو2017 سے بھی بہترپاکستان بنائیں گے: نواز شریف

Next Post

ٹرمپ کیخلاف مقدمے میں انہی کے دست راست اور سابق نائب صدر مائیک پنس اہم گواہ بن گئے

Related Posts

ادارہ منہاج القرآن نارتھ انگلینڈ کے زیر اہتمام بر طانیہ کے شہر اولڈھم میں تقریب ادارہ منہاج القرآن کے بانی ڈاکٹر شیخ علامہ طاہرالقادری کی تین سال بعد خصوصی شرکت کی

مانچسٹر (عارف چودھری) ادارہ منہاج القرآن نارتھ انگلینڈ کے زیر اہتمام بر طانیہ کے شہر اولڈھم میں تقریب…
Read More
Total
0
Share