Reg: 12841587     

نگران وزیراعظم کیلئے زرداری کےقریبی ساتھی مخدوم احمد محمود کا نام بھی زیر غور

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

ملک میں نگران وزیراعظم اور نگران سیٹ اپ  کے لیے اتحادیوں میں  مشاورت جاری ہے جس میں نگران وزیراعظم کے نام بھی زیرگردش کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم کے لیے مجوزہ ناموں میں آصف زرداری کےقریبی ساتھی اور  سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کا نام بھی زیر غور ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے علاوہ شاہد خاقان عباسی اور حفیظ شیخ کے نام پر زیادہ مشاورت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا  کہ نگران وزیراعظم کیلئے جماعت جو فیصلہ کرےگی قبول ہوگا۔

خیال رہے کہ حکومتی اتحادیوں نے 9 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

وزیر اعظم نے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلٹیشن کونسل کا اجلاس طلب کرلیا

Next Post

چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کیلئے درخواست دائر

Related Posts

بر طانیہ کے شہر راچڈیل میں مئیر راچڈیل کی چئیرئٹی کے لئے کرکٹ میچ ہوا جس میں ہائی کمیشن الیون اور مئیر راچڈیل الیون نے حصہ لیا

راچڈیل (عارف چودھری) ہائی کمیشن الیون کی قیادت ہائی کمشنر معظم احمد خان اور ان کے ساتھ دوسرے…
Read More
Total
0
Share