Reg: 12841587     

کراچی: ملیر میمن گوٹھ میں ڈھائی سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کراچی کے ملیر میمن گوٹھ میں ڈھائی سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ روز مراد میمن گوٹھ کے جاموٹ محلے میں پیش آیا۔

جاں بحق ہونے والے بچے کے والد عبدالرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا ایک ہی بچہ تھا،کس کے پاس جائیں،کون سا دروازہ کھکھٹائیں؟،کوئی سننے والا نہیں۔

رشتے دار کے مطابق بچہ اپنے والد کے ساتھ عقیقے کے  پروگرام پر آیا تھا، حادثے کا سبب بننے والا مین ہول 15 سے 20 دن سے کھلا ہوا ہے، شکایت کے لیے کئی بار یونین کونسل بھی گئے، چیئرمین یونین کونسل کے عملے نے کہا کہ ان کے پاس مین ہول کا ڈھکن نہیں ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے جاں بحق بچے کے والد سے ملاقات کرتے ہوئے گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ افسوسناک واقعہ پر کوئی عذر قابل قبول نہیں،  واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پندرہویں قومی اسمبلی نے کارکردگی میں سابقہ تین اسمبلیوں کو پیچھے چھوڑ دیا

Next Post

پاک چین دوستی اور سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، چینی وزارت خارجہ

Related Posts
Total
0
Share