(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
چین نےگوادر میں چینی انجینیئرز پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ وانگ وینبن نے میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ 13 گست کوچینی انجینئرزکے قافلےکو نشانہ بنایا گیا، حملے میں کوئی چینی شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔
وانگ وینبن نے کہا کہ پاک چین دوستی اور سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، چین پاکستان سے مل کر دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے کام جاری رکھے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چینی اہلکاروں،منصوبوں کے تحفظ کے لیے کام کرتے رہیں گے، پاکستانی حکام منصوبہ سازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہری،کمپنیاں اور ادارے چوکس رہیں۔
خیال رہے کہ 13 اگست کو گوادربندرگاہ کےقریب چینی شہریوں کے ایک قافلے پر حملہ کیا گیا تاہم سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا قافلے پر حملہ ناکام بناتے ہوئے 2 حملہ آوروں کو ہلاک کیا تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگردوں کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سکیورٹی فورسز امن اور خوشحالی کے دشمنوں کی ہر کوشش ناکام بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔