Reg: 12841587     

سیالکوٹ سے جدہ کیلئے ائیر سیال کی پہلی پرواز، قونصل جنرل امارات نے افتتاح کر دیا

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کراچی پروفیسر بخیت عتیق الرومیثی نے سیالکوٹ ائیر پورٹ پر سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کے زیراہتمام چلنے والی انٹرنیشنل فضائی کمپنی ائیر سیال کی سیالکوٹ سے جدہ کیلئے نئی فلائٹ کا افتتاح کردیا۔ 

 سیالکوٹ سمیت دیگر اضلاع سے بزنس کمیونٹی کی بڑی تعداد اور ائیر سیال کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران بھی موجود تھے۔ پروفیسر بخیت عتیق الرومیثی نے کیک کاٹ کر فلائٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ 

اس موقع پر یو اے ای قونصل جنرل نے کہا کہ ائیر سیال ایک بین الاقوامی معیار کی فضائی کمپنی ہے جس نے اپنی اعلیٰ اور معیاری سروس سے بہت کم عرصہ میں اپنا ایک الگ مقام بنا لیا ہے۔ 

انہوں نے ائیر سیال کی پوری منیجمنٹ اور ڈائریکٹرز کو نئی انٹرنیشنل فلائٹ کے آغاز پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے اپنی مدد آپ کےتحت پہلے انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور اب فضائی کمپنی بنا کر خود کو دنیا میں ممتاز ثابت کیا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ہماری دعا ہے کہ پاکستان کے چپہ چپہ میں اسی طرح ترقی ہو اور پاکستان کے عوام خوشخال ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سوئیڈش حکومت کا قرآن پاک کی توہین روکنےکیلئے قانونی امکانات پر غور

Next Post

نوجوان تیاری کرلیں ، نواز شریف جلد آپ کے درمیان ہوں گے ، مریم نواز

Related Posts
Total
0
Share