Reg: 12841587     

نوجوان تیاری کرلیں ، نواز شریف جلد آپ کے درمیان ہوں گے ، مریم نواز

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پارٹی کی اصل طاقت نوجوان ہیں، زندگی کے ہر شعبے میں ترقی نوجوانوں کا حق ہے، پارٹی ہر سطح پر نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا موقع دے گی۔

لاہور میں مسلم لیگ ن کے صوبائی حلقوں کے یوتھ کوآرڈینیٹرز نے مریم نواز سے ملاقات کی، اس موقع پرمریم نے ان میں نوٹیفکیشن تقسیم کیے۔

مریم نواز نے کوآرڈینیٹرز کو ہدایت کی کہ پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں ۔ ان کا کہناتھاکہ نوجوان تیاری کر لیں ، نواز شریف جلد ان کے درمیان ہوں گے ۔

انہوں نے کہا فتنہ پارٹی نے نفرت اور انتشار پیدا کیا اوراورڈنڈے اور گالی کی سیاست کو فروغ دیا ۔ قوم اس کا عملی مظاہرہ 2014 کے دھرنے اور 9 مئی کے واقعات میں دیکھ چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے وکلا اور سیاسی رفقا نے نواز شریف دورہ مڈل ایسٹ اور یورپ کے فوراً بعد وطن واپسی کا مشورہ دیا تھا تاہم اب تصدیق کی گئی ہے کہ نواز شریف ستمبر کے وسط میں پاکستان پہنچیں گے۔

نواز شریف4 برس قبل پاکستان سے برطانیہ علاج کرانے آئے تھے اب ان کی واپسی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سیالکوٹ سے جدہ کیلئے ائیر سیال کی پہلی پرواز، قونصل جنرل امارات نے افتتاح کر دیا

Next Post

سیالکوٹ: رہنما پی ٹی آئی عثمان ڈارکی رہائشگاہ، فیکٹری اور سیکرٹریٹ سیل

Related Posts
Total
0
Share