Reg: 12841587     

کشمیر میں تاریخی نیزہ بازی کے مقابلے میں شرکت کے لئے میاں عبدالرشیداورچودھری ولایت خان برطانیہ سے اسی ہفتے روانہ ہو گے

لندن (رپورٹ( عارف چودھری)

پاکستان اور بر طانیہ کی ممتاز کاروباری شخصیت میاں عبدالرشید کلا نوالہ اور چودھری ولایت خان موجیاں والا ناروے والے پاکستان مظفر آباد آزاد کشمیر میں 23 /24 ستمبر کو تاریخی نیزہ بازی کے مقابلے میں شرکت کے لئے برطانیہ سے اسی ھفتے روانہ ھو رھے ہیں دوسرے شرکت کرنے والوں میں اشرف حیات سکندر -اشرف حیات گوندل بھی شامل ہیں نیزہ بازی کے مقابلے میں پاکستان بھر کی تمام بڑی ٹیمیں حصہ لے رھی ہیں جس میں پاکستان کی مشہور ٹیم آئیڈیل شیرازی کلب بھی حصہ لے رھی ھے

اس موقع پر میاں عبدالرشید آف کلا نوالہ اور چودھری ولایت خان آف موجیاں والا ناروے والے نے لندن میں میڈیا سے خصوصی بات کرتے ھوئے کہا کہ نیزہ بازی کا مظفر آباد آزاد کشمیر میں عالمی مقابلہ تاریخی ھو گا جس میں دنیا بھر سے نیزہ بازی کے شوقین پاکستان جا رھے ہیں اور اس میں پاکستان بھر کی تمام ٹیمیں حصہ لے رھی ہیں اس سے پہلے پاکستان میں اتنا بڑا ٹورنامنٹ منعقد نہیں ھوا ٹورنامنٹ کو آرگنائز کرنے والی کمیٹی ایڈوانس مبارکباد کی مستحق ھے کہ وہ اتنے بڑے انتظامات کر رھی ھے انہوں نے مزید کہا کہ ھم پر امید ھے کہ نیزہ بازی کے اس ٹورنامنٹ میں پاکستان آزاد کشمیر اور دنیا بھر سے شائقین کی کثیر تعداد شرکت کرے گی اور تاریخی ٹورنامنٹ کو کامیاب کرانے میں اپنا کردار ادا کرے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف کا کینسر ٹیسٹ کلیئر آگیا جس میں تصدیق ہوئی ہے کہ مرض لوٹ کر نہیں آیا

Next Post

برطانیہ بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے میں جلدی نہیں کرے گا: برطانوی وزیراعظم

Related Posts
Total
0
Share