Reg: 12841587     

جن افغان مہاجرین کے پاس ویزا یا دستاویز نہیں انہیں فوری واپس بھیجیں گے: وزیر اعظم

(مصباح لطیف اے ای انڈر گراؤنڈ نیوز)

اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ جن افغان مہاجرین کے پاس ویزا یا دستاویز نہیں انہیں فوری واپس بھیجیں گے۔

ایک بیان میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہمیں یہ ضرورپتا ہے بلیک مارکیٹ میں جگہ جگہ یہ اسلحہ فروخت ہورہاہے، بی ایل اے، ٹی ٹی پی اورداعش تینوں کے پاس یہ اسلحہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نان اسٹیٹ ایکٹرز اس اسلحے کو استعمال کررہے ہیں،پنجگور اور نوشکی میں جو حملے ہوئے ان میں یہ اسلحہ استعمال ہوا۔

نگران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جن افغان مہاجرین کے پاس ویزا یا دستاویز نہیں انہیں فوری واپس بھیجیں گے، کچھ لوگوں نے یہاں ہماری فیملی ٹری میں گھس کر شناختی کارڈ بنائے، ایک مشق چل رہی ہے کہ ایسے لوگوں کا بھی پتا لگایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

آئین میں جب 90 روز لکھا ہے تو اس پر تکرار کیوں ہے؟ چیف جسٹس

Next Post

پیٹرولیم مصنوعات کے لیے ڈالرز کا انتظام، حکومت گومگو کا شکار

Related Posts
Total
0
Share