سیالکوٹ خصوصی رپورٹر
ڈسٹرکٹ سیالکوٹ سیکیورٹی انچارج انسپکٹر حافظ محمد سعید کے آفس میں برطانیہ و یورپ کے بزنس مین چوہدری خالد محمود ہنجرا ،بزنس مین مطلوب بٹ اور چوہدری قیصر واہلہ نے ملاقات کی
پولیس آفیسر انسپکٹر حافظ محمد سعید ڈسٹرکٹ سیالکوٹ سیکیورٹی انچارج کو انکی بہتر کارکردگی اور خدمات پر آئی جی پنجاب کیطرف سے پروموشن ملنے پر چوہدری خالد محمود ہنجرا ،مطلوب بٹ اور چوہدری قیصر واہلہ نمبردار نے دلی مبارکباد پیش کی
حافظ محمد سعید ایک مخلص و عاجز اور شریف النفس انسان ہیں انکی گفتگو میں نرمی و اخلاق ہی انکی قابلیت کی ضامن ہے
ملاقات کے دوران سیالکوٹ پولیس کی خدمات اور عوام کے مسائل کو جلد حل کروانے پر ڈی پی او سیالکوٹ اور ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کے تمام پولیس اسٹیشنز پر انھوں نے بات کرتے ہوئے کہا پولیس افسران کیساتھ پوری ٹیم دن رات عوام کی جان و مال اور تحفظ کے لیے کوشاں ہیں
ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی و بے روزگاری کے سبب جرائم میں اضافہ ہوا ہے
ہم سیکیورٹی کے حوالے سے ہر شہری خاص و عام کو سیالکوٹ کے کونے کونے پر خدمات انجام دے رہے ہیں
اور عوام کو انصاف فراہم کرنے میں اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ہمہ وقت تیار رہتے ہیں