Reg: 12841587     

گوگل کروم میں آخری 15 منٹ کی براؤزنگ ہسٹری کو ڈیلیٹ کرنا ممکن

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

گوگل کروم دنیا میں سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا ویب براؤزر ہے اور انٹرنیٹ استعمال کرنے والا لگ بھگ ہر فرد ہی روزانہ اس کو استعمال کرتا ہے۔

مگر کئی بار گوگل کروم کو استعمال کرنے کے بعد لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ آخری چند منٹ کی ہسٹری کو ڈیلیٹ کردیا جائے۔

اس سے پہلے کروم کی پورے دن کی ہسٹری کو تو ڈیلیٹ کیا جا سکتا تھا مگر اب آخری 15 منٹ کی براؤزنگ ہسٹری کو صاف کرنا بھی ممکن ہو گیا ہے۔

کم از کم اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر گوگل کروم میں آخری 15 منٹ کی براؤزنگ ہسٹری کو ڈیلیٹ کیا جا سکتا ہے۔

گوگل کی جانب سے اس نئے فیچر کا اعلان کیا گیا۔

کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ فیچر فی الحال صرف اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ہے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے گوگل کروم میں اوپر دائیں جانب تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کرکے کلیئرنگ براؤزنگ ڈیٹا کے آپشن کا انتخاب کریں۔

کمپنی کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں گوگل کروم کے اس آپشن کے لیے بائی ڈیفالٹ آخری 15 منٹ کی ہسٹری کو ڈیلیٹ کرنے کا آپشن دیا جا رہا ہے، البتہ صارف زیادہ پرانی ہسٹری کو بھی صاف کر سکتا ہے۔

اس سے قبل براؤزنگ ہسٹری کو ڈیلیٹ کرنے کے لیے 5 آپشن موجود تھے، آخری گھنٹہ، آخری 24 گھنٹے، آخری ہفتہ، آخری مہینہ اور تمام براؤزنگ ہسٹری کو ڈیلیٹ کرنے کا آپشن تھا۔

مگر اب کوئیک ڈیلیٹ کا آپشن بھی اس میں شامل کیا جا رہا ہے جو ان صارفین کے لیے مددگار ثابت ہوگا جو کسی فون میں آخری چند منٹ کی ہسٹری تو ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں مگر باقی ویب سرگرمیوں کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

16 اکتوبر سے اندرون سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Next Post

مہنگائی سے نجات دلانے میں نواز شریف کے سوا سب نااہل ثابت ہوئے: مریم نواز

Related Posts
Total
0
Share