Reg: 12841587     

اسرائیل کی زمینی فوج ٹینکوں کے ساتھ غزہ میں داخل ہوگئی

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسرائیل کی زمینی فوج بھاری تعداد میں  ٹینکوں کے ساتھ غزہ میں داخل ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ لاپتا اسرائیلیوں کی لاشیں مل گئیں ہیں۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں پمفلیٹ کے ذریعے شہریوں کو 24 گھنٹے کے اندر اندر غزہ سے نکلنے کی وارننگ جاری کی گئی تھی تاہم حماس نے اسرائیلی دھمکی کو مسترد کرتے ہوئے غزہ چھوڑنے سے انکار کردیا تھا۔

ادھر اقوام متحدہ نے بھی اسرائیل کی جانب سے غزہ کے لوگوں کو دیا گیا الٹی میٹم واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں کے اندر لاکھوں لوگوں کی نقل مکانی ایک نئے انسانی بحران کو جنم دے سکتی ہے۔

امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن نے اسرائیلی وزیر دفاع سے ملاقات کرتے ہوئے فلسطینیوں کوغزہ سے نکلنے کا اسرائیلی مطالبہ دہراتے ہوئے کہا حماس فلسطینیوں کی نمائندہ نہیں ہے۔

دوسری جانب غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں ساڑھے 5 سو بچوں سمیت اب تک 18 سو 43 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ ساڑھے 7 ہزارفلسطینی زخمی ہو گئے ہیں۔

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کی فائرنگ سے 8 فلسطینی شہید ہو گئے۔

اسرائیل پر حماس کے حملوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد 13 سو سے زیادہ ہوگئی۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان میں پریس کی گاڑی پر میزائل حملے میں برطانوی خبر رساں ایجنسی کا کیمرامین شہید ہو گیا جبکہ عرب ٹی وی کی خاتون رپورٹر سمیت پانچ صحافی زخمی ہوگئے۔

لبان میں حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے حملے کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے چار اسرائیلی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اسرائیل کا غزہ سے فلسطینیوں کے انخلا کا حکم خطرناک، اسکے تباہ کن اثرات ہو سکتےہیں: یو این سیکرٹری جنرل

Next Post

740 ارب مجموعی خسارے کے باجود پی آئی اے کا ملازمین کیلئے بونس کا اعلان

Related Posts

سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے سابق مشیرذاتی دوست انیل مسرت نے بر ٹش مسلم ہیریٹیج سنٹر مانچسٹر میں کمیونٹی ہم آہنگی افطار ڈنر کا اہتمام کیا

مانچسٹر (رپورٹ عارف چودھری ) سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے سابق مشیر اور بر طانیہ کے…
Read More
Total
0
Share