Reg: 12841587     

وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں خالد حسین کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام

عارف چودھری

فرینڈز آف وھاڑی اوورسیز کے چئیرمین فخر اقبال چوھدری نے پاکستان سے آئے ھوئے وھاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں خالد حسین کے اعزاز میں اپنی رھائش گاہ “ گُھڑکا ھاؤس “ ڈنڈی میں عشائیہ کا اھتمام کیا ۔اس موقع پر فرینڈز آف وھاڑی ایڈینبرا کے صدر چوھدری طاھر فاروق ،چوھدری نثار , چوھدری شفیق ، ڈنڈی کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت میاں اسد خالد اور یونیورسٹی آف ڈنڈی کے یُوتھ لِیڈر حمزہ فخر چوھدری بھی موجود تھے جنہوں نے مہمانوں کا پُر تپاک استقبال کیا اور ڈنڈی آمد پر انہیں خوش آمدید کہا ۔ یاد رھے کہ ان دنوں یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی دعوت پر وھاڑی ، ساھیوال ، اٹک اور رحیم یار خان کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے عہدے داران برطانیہ کے دورے پر ھیں ۔ پاکستان کے مختلف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ان عہدے داران نے مانچسٹر میں منعقدہ پہلی “ پاک برطانیہ مشترکہ چیمبرز کانفرنس “ میں شرکت کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ھوئے فرینڈز آف وھاڑی اوورسیز کے چئیرمین فخر اقبال چوھدری نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے دیرینہ اور گہرے معاشی اور تجارتی تعلقات ھیں ۔ اس طرح کے وفود کے تبادلے سے ان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں مدد ملے گی ۔وھاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر میاں خالد حسین نے شاندار مہمان نوازی پر اپنے میزبانوں کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ تجارتی اور کاروباری وفود کے اس تبادلےسے پاکستان کی برآمدات میں اضافے کے لئے دور رس اثرات مرتب ھوں گے اور باھمی تجارت کے نئے امکانات تلاش کرنے میں مدد ملے گی ۔

فرینڈز آف وھاڑی ایڈینبرا کے صدر چوھدری طاھر فاروق نے کہا کہ پاکستان کے مختلف چیمبرز کا برطانیہ کا دورہ خوش آئند ھے ۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کی برآمدات کی ایک بڑی منڈی ھے اور ان وفود کی آمد سے باھمی تجارتی تعلقات مزید مضبوط ھوں گے ۔چوھدری شفیق نے اس موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ھوئے کہا کہ پاک برطانیہ دو طرفہ تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات میں مزید اضافے کی گنجائش موجود ھے ۔ زراعت اور ٹیکسٹائل کے علاوہ دیگر شعبوں جیسے انفارمیشن ٹیکنالوجی وغیرہ میں بھی پاکستان کی خدمات سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ھے ۔ چوھدری نثار کا کہنا تھا کہ اس طرح کے وفود کے تبادلے سے پاکستان کے کاروباری افراد اور صنعت کاروں کو برطانیہ کی مارکیٹ تک رسائی میں مدد مل سکتی ھے ۔یونیورسٹی آف ڈنڈی کے طالب علم راھنما حمزہ فخر چوھدری نے کہا کہ اس دورے سے برطانیہ میں بسنے والے پاکستانی نژاد نوجوانوں کو پاکستان کی مصنوعات اور کلچر سے آگاھی ھوئی ھے ۔ پاکستان میں کاروبار اور سیروسیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ھیں جن سے نوجوانوں کو فائدہ اٹھانا چاھئیے ۔ ڈنڈی سکاٹ لینڈ کی ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت میاں اسد خالد نے اس دورے کو خوش آئند قرار دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی یو کے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ، پاکستان کے مختلف چیمبرز کے ساتھ مل کر پاکستان اور برطانیہ کے باھمی تجارتی ، معاشی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کے لئے کام کرتا رھے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پی ٹی آئی کی طرف سے مذاکرات کی دستک لیکن دروازے سختی سے بند

Next Post

اس وقت ملک کو الیکشن نہیں معیشت کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے: ڈاکٹر شوکت علی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ق برطانیہ

Related Posts
Total
0
Share