Reg: 12841587     

امریکا نے غزہ پٹی پر اسرائیل کے نئے طویل مدتی قبضے کی مخالفت کر دی

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

امریکا نے اسرائیل کے غزہ پٹی پر نئے طویل مدتی قبضے کے منصوبے کی مخالفت کردی۔

امریکی نیشنل سکیورٹی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ صدر بائیڈن اسرائیل حماس جنگ کے خاتمے کے بعد اسرائیل کے غزہ پر طویل مدتی قبضے کے منصوبے کی حمایت نہیں کرتا۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ غزہ پر حماس جنگ کے بعد اسرائیل کا دوبارہ قبضے کاعمل درست عمل نہیں ہوگا۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکا غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کی حمایت نہیں کرتا، ہمارا نقطہ نظر  ہے کہ فلسطینیوں کو ان فیصلوں میں سب سے آگے ہونا چاہیے۔

پریس بریفنگ کے دوران ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ  غزہ فلسطینی سرزمین ہے اور یہ فلسطینی سرزمین رہے گی، امریکا غزہ پر دوبارہ قبضے کی حمایت نہیں کرتا۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا تھا کہ حماس کے ساتھ جنگ کے بعد اسرائیل غیر معینہ مدت کیلئے غزہ پٹی کی سلامتی کی مجموعی ذمہ داری سنبھالے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ن لیگ اور ایم کیو ایم دوسروں کو بھی ساتھ ملالیں تب بھی انہیں اُمیدوار نہیں ملیں گے: مرتضیٰ وہاب

Next Post

پاکستان مسلم لیگ( ق) برطانیہ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شیخ شوکت علی اور دوسری مقامی قیادت نے مشترکہ بیانیہ جاری کر دیا

Related Posts
Total
0
Share