Reg: 12841587     

گوجرہ میں مال گاڑی پٹری سے اتر گئی، ٹرینوں کی آمدورفت میں خلل

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

گوجرہ: ٹوبہ روڈ کے قریب مال گاڑی کی ایک بوگی پٹری سے اترگئی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق کوئلے سے بھری مال گاڑی کراچی سے لاہور جارہی تھی کہ گوجرہ میں  ٹوبہ روڈ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق مال گاڑی کی بوگی پٹری سے اترنے کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت میں خلل پیدا ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ مختلف اسٹیشنوں پر رحمان بابا، قراقرم ایکسپریس، پاکستان ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کو بھی روک لیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق بحالی کا کام شروع کردیا گیا اور جلد ٹریک بحال کردیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاکستان مسلم لیگ( ق) برطانیہ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شیخ شوکت علی اور دوسری مقامی قیادت نے مشترکہ بیانیہ جاری کر دیا

Next Post

آئی ایم ایف نے ریٹیلرز، زرعی انکم ٹیکس اور رئیل اسٹیٹ سے ٹیکس لینے کا مطالبہ کردیا

Related Posts

برطانیہ اور راچڈیل کی ممتاز کاروباری سیاسی اور سماجی شخصیت راجہ لیاقت خان کے بیٹے راجہ حمزہ خان بزنس مین راجہ ظہور حسین کی بیٹی طیبہ کوثر حسین کی شادی کی پروقار تقریب ورنتھ سویٹ ہال میں میں منعقد ہوئی

اولڈھم (عارف چودھری) راچڈیل کی ممتاز سماجی سیاسی کاروباری شخصیت چودھری راجہ لیاقت خان کے بیٹے راجہ حمزہ…
Read More
Total
0
Share