مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد سمیت وسطی پنجاب کے کئی علاقوں میں اسموگ کا راج آج بھی برقرار ہے۔
شدید اسموگ کے سبب شہریوں کا مضر صحت فضا میں سانس لینا دشوار ہوگیا۔
گوجرانوالہ میں آج پھر فضائی آلودگی کی خطرناک شرح ریکارڈ کی گئی جس سے لوگوں میں کئی بیماریاں ہونے کا خدشہ ہے۔
آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا نمبر ہے جس کے پارٹیکولیٹ کی تعداد 313 ہے۔
اس کے علاوہ اس فہرست میں بنگلادیش کے شہر ڈھاکا کا دوسرا اور بھارت کے کولکتہ کا تیسرا نمبر ہے۔
دارالحکومت دہلی آج چوتھے نمبر پر ہے جب کہ کراچی کا آٹھواں نمبر ہے۔