Reg: 12841587     

اولڈھم کے ھنی ویل کمیونٹی سینٹر میں خواتین کےلئے نشہ آور اشیاء کے نقصانات اور اس سے نبٹنے بارے خصوصی ورکشاپ کا انعقا د

لندن( عارف چودھری)

وومن چائے پراجیکٹ اولڈھم کی بانی اور ڈائریکٹر نجمہ خالد ایم بی ای نے اولڈھم کے ھنی ویل کمیونٹی سینٹر میں خواتین کےلئے نشہ آور اشیاء کے نقصانات اور اس سے نبٹنے بارے خصوصی ورکشاپ کا انعقا د کیا ذہنی امراض کے ماہر ڈاکٹر یاسر عباسی نے خصوصی لیکچر دیا۔

عورتوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی کمیونٹی لیڈر سابق کونسلر یاسمین طور نے خصوصی شرکت کی -ڈاکٹر یاسر عباسی نے ہال میں موجود خواتین کے سوالوں کے جوابات بھی دیے دوسرے شرکت کرنے والوں میں کمیونٹی ورکر اور اداکارہ پروین حسین -فائزہ اعوان -اور ایشیائ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی – زہنیامراض کے ماہر معالج ڈاکٹر یاسر عباسی نے کہا کہ بالخصوص ایشیائ خواتین کو ذہنی و جسمانی صحت بارے آگاہی دینا ضروری ھے تا کہ وہ کمیونٹی میں جا کر دیگر خواتین کو بھی اس سے نبٹنے بارے آگاہی دے سکیں – کمیونٹی لیڈر اور سابق کونسلر یاسمین طور کا کہنا تھا کہ اس ورکشاپ سے خواتین کو ذہنی و جسمانی صحت بارے آگاہی دی گئ تاکہ وہ اپنے بچوں کو ممنوعہ نشہ آور اشیاء سے محفوظ رکھ سکیں -سماجی شخصیت اور ایکٹر پروین حسین نے کہا کہ کمیونٹی کی خواتین کے لئے انتہائ ضروری ھے کہ وہ اس بارے آگاہ ھوں تاکہ وہ اس لعنت سے اپنے بچوں کو محفوظ رکھ سکیں -فائزہ اعوان کا کہنا تھا کہ ورکشاپ کا مقصد بچوں۔ بڑوں کے اندر ممنوعہ نشہ آور اشیاء کی زیادتی بارے آگاہی دینا تھا -وومن چائے پراجیکٹ کی بانی اور ڈائرکٹر نجمہ خالد ایم بی ای کا کہنا تھا کہ ورکشاپ کا مقصد ممنوعہ نشہ آور اشیأ اور شراب کی زیادتی بارے ایشیائ خواتین کو آگاہی دینا تھا تاکہ وہ کمیونٹی کے اندر تبدیلی لے کر آئیں -اسکے علاوہ وومن چائے پراجیکٹ کا مقصد ایشیائ خواتین کا گھروں سے باہر لا کر انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانا ھے ورکشاپ میں خواتین کی جانب سے کئے گئے سوالات کا پیشہ ورانہ انداز سے تسلی بخش جواب د ئے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

مشہور پہلوان اور ٹک ٹاکر ارشد تارڑ باہری آلہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Next Post

ورثہ کی حفاظت زندہ قوموں کی نشانی ہو تی ہے

Related Posts
Total
0
Share